پاکستان میں سیڈان گاڑیوں کے مشہور رنگ

پاکستان میں دستیاب گاڑیاں نہ صرف بہت محدود ہیں بلکہ ان کے رنگ بھی گنے چنے ہی نظر آتے ہیں۔ چمکدار اور شوخ رنگوں کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ خراب ہوجانے کی صورت میں عام مکینک انہیں ٹھیک نہیں کرپاتے اور اگر کسی اچھے ادارے کے پاس جائیں تو یہ بہت مہنگے پڑجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے ہے کہ لوگ ان رنگوں سے پرہیز کرتے ہیں اور یوں ہماری سڑکیں یکساں رنگوں والی گاڑیوں سے بھری ہیں۔

ہم نے پاکستان میں دستیاب سیڈان گاڑیوں کے رنگوں کے حوالے سے معلومات جمع کیں اور قارئین کی آسانی کے لیے انہیں انفوگرافکس کی صورت میں ترتیب دیا۔ یہ اعداد و شمار صرف مقامی طور پر تیار کی گئی کاروں کے ہیں درآمد کی گئی گاڑیاں ان میں شامل نہیں ہیں۔

آخر میں ہم نئی گاڑیوں کے خواہشمند افراد سے گزارش کرنا چاہیں گے کہ وہ اپنے من پسند رنگوں میں گاڑی لینے سے ہر گز نہ گھبرائیں۔ اور اگر آپ استعمال شدہ گاڑی لے رہے ہیں تو بھی منفرد رنگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ کیوں کہ کرولا کسی بھی رنگ میں ہو کرولا ہی رہے گی۔

Exit mobile version