موٹر سائیکل چینز بنانے کے لیے اٹلس ہونڈا اور DID گروپ کے درمیان جوائنٹ وینچر پر دستخط
جاپان سے تعلق رکھنے والے دو آٹومیکرز نے پاکستان میں موٹر سائیکل چینز بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے لیے جوائنٹ وینچر پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ مینوفیکچرنگ کے عمل کو تیز تر کرنے اور پیداواری لاگت کو گھٹانے کا کام کرے گا۔ جوائنٹ وینچر میں دونوں کمپنیوں نے پاکستانی مارکیٹ کے لیے معیاری اور مناسب قیمت کی مصنوعات فراہم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان ا ہدف صرف موٹر سائیکلیں بنانے والے ہی نہیں بلکہ بعد از فروخت سپلائرز بھی ہوں گے۔
DID گروپ کو پاکستان میں جامع مارکیٹنگ مہمات کے ساتھ ایک مضبوط آٹوموٹو برانڈ کی ضرورت تھی۔ اس لیے DID گروپ نے اٹلس ہونڈا کے ساتھ تعاون کیا۔ DID گروپ دنیا بھر میں آٹوموٹو پارٹس بنانے والا معروف ادارہ ہے۔ پاکستانی آٹو سیکٹر کو ایسے زیادہ جوائنٹ وینچرز کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں نئی اور بہتر ٹیکنالوجی متعارف ہو سکے۔ نئی آٹو میشن تکنیک پیسے کی بہت بچت کر سکتی ہے اور پاکستانی آٹو سیکٹر گاڑیوں کے پرزے بیرونِ ملک بھی برآمد کر سکتا ہے۔
دو جاپانی کمپنیوں نے 2017ء میں اپنے آپریشنز کے انضمام پر رضامندی ظاہر کی، لیکن جوائنٹ وینچر کی کمی کی وجہ سے یہ تعاون کامیاب نہ ہو سکا۔ اٹلس گروپ کاریں اور موٹر سائیکلیں بنانے کے لیے ہونڈا کے ساتھ تعاون کے لیے مشہور ہے۔ یہ اپنے آغاز سے ہی گھر گھر میں مقبول نام بنا ہوا ہے۔
اس معاملے پر اپنی رائے نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔