کِیا گرینڈ کارنیوَل ای ایکس 2019ء اپنے مالک کی نظر سے: قیمت، خصوصیات اور تفصیلات

0 752

جس گاڑی کا جائزہ لیا جا رہا ہے وہ 2019ء کِیا گرینڈ کارنیوَل ای ایکس ویرینٹ ہے۔ گرینڈ کارنیوَل دو ویرینٹس میں متعارف کروائی  گئی تھی: EX اور LX۔ مالک نے یہ گرینڈ کارنیوَل دو مہینے پہلے 63,35,000 میں خریدی تھی۔ اس گاڑی کو رجسٹر کروانے میں مالک کے 2,80,000 روپے لگے۔ وہ گرینڈ کارنیوَل خریدتے ہوئے بیٹھنے کی زیادہ گنجائش رکھنے والی گاڑی خریدنا چاہتے تھے۔ انہوں نے 7 نشستوں کی گاڑی خریدنے کے لیے ٹویوٹا پراڈو یا نئی ٹویوٹا فورچیونر  پر بھی غور کیا۔ گرینڈ کارنیوَل فرنٹ ویل ڈرائیور سسٹم رکھنے والی 11 نشستوں کی MPV ہے۔ کِیا اس گاڑی کو دنیا کے مختلف حصوں میں سیڈونا کے نام سے بھی فروخت کرتا آیا ہے۔ یہ گرینڈ کارنیوَل کی تیسری جنریشن ہے جو اس وقت پاکستان میں دستیاب ہے۔

ایکسٹیریئر: 

ایکسٹریئر ڈیزائن ہموار، دلکش اور ایروڈائنامک ہے۔ ایروڈائنامک ڈیزائن سامنے والے بمپر اور انڈر کورِنگز سے ظاہر ہوتا ہے۔ ہیڈلائٹس میں (پروجیکٹر) لیمپس ہیں اور فوگ لائٹس فرنٹ بمپر کے اندر ہیں۔ہیڈلائٹس ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) رکھتی ہیں۔ ہیڈلائٹس میں LED البتہ نہیں ہے۔ سائیڈ مررز ہیٹڈ ہیں، خودکار طور پر ری ٹریکٹ ایبل بھی اور LED ٹرن سگنلز بھی ان کے اندر لگے ہوئے ہیں۔ ڈور ہینڈلز اور سائیڈ مررز باڈی کی رنگت کے ہیں ریئر اسپائلرز بھی ہیں جن کے اندر ایک ہائی ماؤنٹڈ بریک لیمپ لگا ہوا ہے۔ شارک فِن انٹینا بھی اس گاڑی میں شامل کیا گیا ہے۔ پاور سلائیڈنگ ڈور گرینڈ کارنیوَل سے نکلنا اور اس میں داخل ہونے کو فوری اور آسان بناتا ہے۔ پچھلے بمپر کے ساتھ ایک اسکڈ پلیٹ بھی لگی ہوئی ہے۔ اس گاڑی کے ساتھ لاک، اَن لاک، پاور سلائیڈنگ ڈور اور پاول ٹیل گیٹ کنٹرول بٹنوں کا حامل ایک اسمارٹ کی ریموٹ بھی آتا ہے۔ 

انٹیریئر: 

گرینڈ کارنیوَل کا اندرونی حصہ سفر کے لیے کشادہ اور آرام دہ ہے۔ یہ 7 انچ انفوٹینمنٹ سسٹم کے ساتھ آیا ہے ، جس میں ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈ آٹو دونوں کی کنیکٹیوٹیز ہیں۔ ڈرائیور کے لیے 3.5 انچ مونو TFT انفارمیشن کلسٹر ہے جو ایندھن کے استعمال اور باہر کے درجہ حرارت کے بارے میں معلومات ظاہر کرتا ہے۔ ٹلٹ اینڈ ٹیلی اسکوپک اسٹیئرنگ وہیل آڈیو ، میڈیا ، آٹو کرُوز اور بلوٹوتھ کنٹرولز کے ساتھ آتا ہے جو ڈرائیونگ کے دوران توجہ اِدھر اُدھر ہونے سے روکتا ہے۔  گرینڈ کارنیوَل میں پُش بٹن اسٹارٹ بھی دیا گیا ہے جو گاڑی کو اسٹارٹ کرنا آسان بناتا ہے۔ گاڑی میں دو سَن رُوف ہیں جن کی بدولت یہ اندر سے زیادہ کشادہ دکھائی دیتی ہیں۔ دونوں سَن رُوف کھولی بھی جا سکتی ہیں۔ یہاں ایک بڑا سینٹر کونسول باکس بھی ہے اور دروازوں میں کشادہ پاکٹس بھی۔ 

الیکٹرانک ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے اگلے اور پچھلے دونوں حصوں میں USB اور 12V دونوں پاور آؤٹ لیٹس دیے گئے ہیں۔ ڈرائیور سیٹ ایک 12-وے پاور ایڈجسٹ ایبل نشست ہے تاکہ ہر ڈرائیور کے لیے ڈرائیونگ کی بہترین پوزیشن کو یقینی بنایا جائے۔ گرینڈ کارنیوَل خود مختار 3-زون کنٹرول مکمل آٹو ایئر کنڈیشننگ  رکھتی ہے۔ سامان کے لیے زیادہ جگہ بنانے کے لیے پچھلی سیٹیں فولڈ ہو سکتی ہیں۔ دوسری اور تیسری قطار میں بیٹھے مسافروں کو بھی پرائیویسی اور سورج کی روشنی سے بچانے کے لیے مینوئل سن شیڈز بلائنڈز دیے گئے ہیں۔ گرینڈ کارنیوَل ایک 8-اسپیکر انفینِٹی پریمیم ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ بھی آتی ہے۔ یہ ساؤنڈ سسٹم کنسٹرٹ ہال جیسی آواز کے لیے ایک بیرونی ایمپلی فائر رکھتا ہے۔ 

کارکردگی: 

گرینڈ کارنیوَل ایک لامبڈا II 3.3L MPI V6 انجن کے ساتھ آتی ہے۔ یہ انجن 6400 آر پی ایم پر270 بی ایچ پی تک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انجن میں تھری-فیز ویری ایبل اِن ٹیک سسٹم بھی ہے جو ایندھن کی کھپت کو کم کرتا ہے جبکہ گاڑی کو رفتار مزید بڑھانے کی سہولت دیتا ہے۔ گرینڈ کارنیوَل 6-اسپیڈ ٹِپ ٹرانک آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ بھی آتی ہے۔ یہ گاڑی شہر میں 6 کلومیٹر فی لیٹر اور شاہراہوں پر 10 کلومیٹر فی لیٹر تک کی ایندھن کھپت دیتی ہے۔ یہ گاڑی 8.6 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ پا لیتی ہے۔ ایکٹو ایکو سسٹم ٹرانسمیشن ، انجن اور ایئر کنڈیشنگ کی کارکردگی کو خود کار طور پر بہتر بنا کر ایندھن کھپت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ ایک آئل، آئل فلٹر اور ایئر فلٹر تبدیلی 15،000 روپے تک کی پڑ سکتی ہے۔ 

آرام اور ہینڈلنگ:

گرینڈ کارنیوَل میں ہائی-پرفارمنس ڈیمپر (HPD) ہے جو ہموار سفر میں مدد کرتا ہے ، آرام میں اضافہ کرتا ہے ، بہتر ہینڈلنگ اور فوری ردعمل ظاہر کرنے والا اسٹیئرنگ دیتا ہے۔ اوور ہیڈ کونسول میں گفتگو کے لیے ایک آئینہ لگا ہوا ہے تاکہ آپ ڈرائیونگ کے دوران پیچھے بیٹھے مسافروں سے بات کرنے کے لیے دوسری جانب رخ نہ کرنا پڑے۔ آٹو ڈی فوگنگ سسٹم گاڑی کی وِنڈ اسکرین پر موجود کسی بھی دھند یا نمی کو خود بخود دور کردیتا ہے۔ ہِل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول (HAC) کسی بھی ڈھلوان پر کھڑے ہونے کی صورت میں آپ کی گاڑی کو ہموار انداز میں اسٹارٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔گرینڈ کارنیوَل کا سسپنشن اسپیڈ بریکرز اور اونچے نیچے راستوں پر گاڑی کو ہموار رہتا ہے۔ یوں گاڑی میں آرام کی سطح میں اضافہ  ہوتا ہے۔ اس کی چمڑے کی سیٹیں بہت آرام دہ ہیں اور لمبر سپورٹ بھی رکھتی ہیں۔ 

یہاں ویڈیو جائزہ دیکھیں:

سیفٹی: 

یہ گاڑی الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول (ESC) کے ساتھ آتی ہے جو بریک پریشر کو خود کار طور پر کنٹرول کرتی ہے۔ یہ ڈرائیونگ کے لیے کسی مشکل حالت جیسا کہ اچانک موڑ ، بریکنگ اور اچانک رفتار بڑھنے میں بہت مددگار ہے۔ گرینڈ کارنیوَل میں پہلی اور دوسری قطار میں سیفٹی پاور وِنڈوز ہیں۔ جب آپ بچوں کے ساتھ سفر کر رہے ہوں  تو یہ سیفٹی پاور وِنڈوز بہت مدد دیتی ہیں۔ اس میں مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک بھرپور طاقت والا چیسی بھی ہے۔ اس میں آگے اور پیچھے الٹراسونک فرنٹ پارکنگ سینسرز موجود ہیں جو گاڑی کے راستے میں موجود کسی بھی رکاوٹ سے ڈرائیور کو آگاہ کرتے ہیں۔ یہ پارکنگ سینسرز ریئر-ویو کیمرے کے ساتھ مل کر یقینی بناتے ہیں کہ آپ اپنی گرینڈ کارنیوَل کو محفوظ انداز سے پارک کر سکیں۔ اضافی سیفٹی کے لیے ائیر بیگز بھی موجود ہیں۔ آپ کو ایک سیفٹی پیکیج مل سکتا ہے جس میں اضافی ایئر بیگز  اور گرم سیٹیں شامل ہیں۔ ECM ریئرویو مرر رات کے وقت محفوظ ڈرائیونگ کے لیے خودکار طور پر دھندلا ہو جاتا ہے۔ کولنگ گلِو باکس بھی اس گاڑی میں شامل ہے جو گرمیوں کے لیے ایک زبردست فیچر ہے۔یہ گاڑی بریکنگ کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم کے ساتھ بھی آتی ہے۔ 

نتیجہ: 

اپنے کشادہ انٹیریئر اور V6 انجن کی بہترین کارکردگی کے ساتھ گرینڈ کارنیوَل خریداری کے لیے ایک عمدہ انتخاب ہے اور کئی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ یہ 

 سال یا 1,00,000 کلومیٹرز کی وارنٹی کے ساتھ آتی ہے جو گاڑی رکھنے والے کو لمبے عرصے کے لیے ذہنی سکون دیتی ہے۔ مالک اس خریداری سے مطمئن ہے اور اس کی کارکردگی اور زبردست فیچرز رکھنے والے کشادہ انٹیریئر کو خریداری کے لیے فیصلہ کن عنصر سمجھتا ہے۔ پاکستان کی سخت گرمیوں کے حساب سے  ایئر کنڈیشننگ یونٹ بہترین کارکردگی دیتا ہے۔ البتہ اس کے اسپیئر پارٹس باآسانی دستیاب نہیں ہیں کیونکہ ڈیلرشپ نیٹ ابھی پاکستان میں پھیل رہا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر بھی اسپیئر پارٹس فوری دستیاب نہیں ہیں کیونکہ گرینڈ کارنیوَل پاکستان میں نسبتاً نئی گاڑی ہے۔ اس کی ری سیل بھی پاکستان میں موجود دوسرے برانڈز کے مقابلے میں ذرا مشکل ہے۔ البتہ گرینڈ کارنیوَل بہت تیزی سے مارکیٹ میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.