معذور افراد کے لیے کم قیمت سائیکل کی تیاری؛ ناؤ پی ڈی پی کا نیا ہدف!

0 1,079

ایک ایسے ملک میں کہ جہاں ایک ہٹے کٹے سالم انسان کوضروریات زندگی پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، وہاں معذور افراد کے اوپر کیا کچھ مشکلات آن پڑتی ہوں گی اس کا اندازہ آپ بخوبی لگا سکتے ہیں۔اس افسوس ناک صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے چند افراد نے مل کر قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ ناؤ پی ڈی پی ایسے ہی افراد پر مشتمل ایک انجمن ہے جس کا مقصد معذور افراد کی زندگی آسان بنانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ناؤ پی ڈی پی نے “معذور افراد کے لیے سائیکل تیار کرنے کا مقابلہ” شروع کیا ہے جس کا مقصد چلنے پھرنے سے معذور افراد کے لیے بہتر، کم قیمت اور چلانے میں آسان سائیکل تیار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برقی موٹر سائیکل اب پاکستان میں بھی دستیاب!

ایک اندازے کے مطابق ہمارے ملک میں 1 کروڑ 80 لاکھ افراد معذوری کا شکار ہیں۔ ان افراد کی بیروزگاری کے باعث پاکستان کو جی ڈی پی میں 4.9 فیصد سے 6.3 فیصد تک نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ناؤ پی ڈی پی کے صدر عامر ہاشوانی نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دراصل لوگ معذور نہیں ہوتے بلکہ معاشرہ انہیں نظر انداز کر کے معذور بناتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ترجیحات میں معذور افراد کو ان تمام سہولیات کی فراہمی شامل ہے جن سے انہیں اب تک محروم رکھا گیا ہے۔

چلنے پھرنے سے معذور افراد کے لیے بنائی گئی تین پہیوں والی سائیکل ہمیں اکثر و بیشتر سڑکوں پر نظر آتی ہے۔ تین پہیوں والی اس سائیکل کو چلانا ایک مشکل کام ہے کیوں کہ نشست پر بیٹھ کر صرف ایک ہاتھ سے پورے وزن سمیت سائیکل کو دھکیلنے کے لیے بہت زیادہ قوت صرف کرنا پڑتی ہے۔ گو کہ یہ سائیکل معذور افراد کی ضرورت پوری کر رہی ہے تاہم اس سے بہتر ڈیزائن کی حامل سائیکل کی تیاری زیادہ مشکل کام نہیں لگتا۔ ایک ایسی سائیکل جو پاکستان میں تیار کی جائے، اسے چلانا آسان ہو اور قیمت 10 ہزار سے کم ہو کوئی بعید نہیں کہ ہر معذور شخص اس سائیکل سے فائدہ اٹھا کر اپنا کاروباری و دیگر ضروریات زندگی کا حصول ممکن بنا سکے۔

Vishal's Journey!

Vishal Kumar, a beloved member of NOWPDP, proves that disability does not mean inability. The Accessible Cycle Design Challenge will ensure that many like Vishal will be able to come out of their homes and become productive members of society.#APartNotApart #FromApathytoAction

Posted by NOWPDP on Sunday, 10 January 2016

معذور افراد کے لیے سائیکل تیار کرنے کا مقابلہ یکم جنوری سے 31 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس مقابلے میں پیش کیے گئے ڈیزائن کی جانچ دنیا بھر کے ماہرین کریں گے اور سب سے بہترین خیال پیش کرنے والے کو 2 لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔

فاتح ڈیزائن کو تیاری کے لیے بھیجا جائے گا جہاں اس کا خیال پیش کرنے والا مصور ماہر معماروں اور میکانکی انجینئرز کے ہمراہ سائیکل کی تیاری میں حصہ لے گا۔ یہ تمام کام ناؤ پی ڈی پی اور آٹوموبائل کارپوریشن پاکستان کے تحت انجام دیا جائے گا۔ نئی سائیکل کی تیاری کے بعد ناؤپی ڈی پی اسے پاکستان بھر کی مارکیٹ میں فراہم کرے گی تاکہ معذور افراد اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.