مرسڈیز ای-کلاس 2017: باضابطہ اجراء سے قبل ہی منظر عام پر آگئی

0 302

مرسڈیز ای-کلاس 2017 آئندہ ہفتے ڈیٹرائیٹ موٹر شو میں پیش کی جانی تھی تاہم اس کی تصاویر اور تفصیلات پہلے ہی منظر عام پر آ چکی ہیں۔ یہ تفصیلات گاڑیوں کی جرمن ویب سائٹ آٹو-پریس کی جانب سے نادانستہ شائع کی گئی ہیں۔ گوکہ مرسڈیز ای-کلاس کی تصاویر جلد ہی ویب سائٹ سے ہٹا لی گئیں تاہم تب تک بہت سے شائقین اور دیگر ویب سائٹس اپنے پاس یہ تصاویر محفوظ کرچکے تھے۔

تصاویر دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مرسڈیز نے اس بار اپنی انتہائی پرکشش سیڈان کے لیے وہی انداز منتخب کیا ہے جو دیگر نئی سی-کلاس اور ایس-کلاس گاڑیوں میں استعمال کیا گیا ہے۔

مرسڈیز ای-کلاس کے اندرونی حصے پر نظر ڈالیں تو یہاں دو ہائی-ریزولیشن ڈسپلے موجود ہیں جن میں سے ہر ایک کا سائز 1 فِٹ سے بھی زیادہ ہے۔ اندرونی حصے میں موجود تمام اشیاء برقی کنٹرول اور کسی بھی جرمن کار ساز ادارے کی جانب سے اعلیٰ ترین معیار کی حامل ہے۔ مرسڈیز نئی ای-کلاس گاڑیوں میں اگلی جانب نئی ملٹی بیم ایل ای ڈی لائٹس استعمال کرے گی۔ مجموعی طور پر جائزہ لینے کے بعد یہ بات محسوس کی جاسکتی ہے کہ مرسڈیز نے ای – کلاس کی پانچویں جنریشن پر بہت زیادہ محنت صرف کی ہے۔ مختصر یہ کہ مرسڈیز نے ہمیشہ کی طرح انتہائی نفیس اور پرکشش گاڑی بنانے کی روایت برقرار رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شاہ سلمان بن عبد العزيز کی مرسڈیز کا جلوس

گو کہ مرسڈیز 2017 کی تکنیکی معلومات اب تک ادارے کی جانب سے پیش نہیں کی گئیں لیکن توقع ہے کہ اس میں مرسڈیز اپنا نیا inline-6 انجن استعمال کرے گی۔ فی الوقت مرسڈیز V6 انجن استعمال کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ AMG ورژن بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ AMG سے توثیق شدہ E63 ای-کلاس میں ممکنہ طور پر دہرے-ٹربو چارجڈ V8 انجن استعمال کیا جائے گا۔ موجودہ دور میں ہائبرڈ کی بڑھتے ہوئے استعمال کو دیکھتے ہوئے امید کی جاسکتی ہے کہ یہ پرتعیش سیڈان ہائبرڈ کے ساتھ بھی پیش کی جائے گی۔

مرسڈیز ای-کلاس 2017 کی ویڈیو اور تصویری جھلکیاں ملاحظہ کریں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.