[ویڈیو] مٹسوبشی لانسر ایوو کے حتمی ایڈیشن کی تیاری

0 228

مٹسوبشی لانسر ایوولوشن، جسے عرف عام میں لان ایوو بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسی گاڑی ہے جو دنیا بھر میں اپنے منفرد روپ، بہترین کارکردگی اور بعد استعمال فروخت کی قابلیت رکھنے کی وجہ سے گاڑی کے ہر خاص و عام شائق میں یکساں مقبول رہی ہے۔1992 میں پہلی بار کی جانے والی یہ کار تب سے آج تک ریسرز اور جذباتی گاڑیاں چلانے والے حلقوں میں سب سے زیادہ مطلوب گاڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ مٹسوبشی نے سال 2014 کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ لانسر کی تیاری بند کر رہی ہے اور اسے شایان شان انداز سے رخصت کرنے کے لیے لانسر ایوولوشن کے آخری ایڈیشن کے طور پر محدود تعداد میں گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔ مٹسوبشی کی جانب سے لانسر کے ‘فائنل ایڈیشن’ کی ایک ہزار گاڑیاں جاپان میں اور 1600 گاڑیاں امریکا میں پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مٹسوبشی ایوو برانڈ کے تحت ہائبرڈ SUV پیش کرے گا

اس موقع کو مزید یادگار بنانے کے لیے مٹسوبشی نے لانسر ایوولوشن کی تخلیق و ترتیب پر مبنی مختصر ویڈیو جاری کی ہے۔ مٹسوبشی لانسر کے حتمی ایڈیشن میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں نہ صرف بیرونی انداز بلکہ انجن کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔ اس گاڑی کے لیے 4 سلینڈر کے حامل 2 ہزار سی سی والے معروف انجن میں چند اصلاحات کی گئی ہیں۔ 5 اسپیڈ مینوئل والی اس گاڑی کے پہیے بھی بالکل نئے انداز سے بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لانسر ایوو میں ‘فائنل ایڈیشن’ بھی نمایاں انداز سے لکھا گیا ہے۔

ذیل میں موجود ویڈیو اور تصاویر میں آپ اس گاڑی کی تیاری کے مراحل اور منفرد خصوصیات دیکھ سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.