سوزوکی آلٹو 2019ء سرچ میں سب سے آگے

1 245

حال ہی میں نئی 660cc سوزوکی آلٹو 2019ء کی لانچ کے بارے میں کافی خبریں سامنے آئی ہیں اور عوام مقامی طور پر بننے والی اس گاڑی سے کافی توقعات رکھے ہوئے ہیں۔

660cc گاڑیوں کا رحجان مختلف عوامل کی بنیاد پر بڑھ رہا ہے جن میں سے ایک دنیا بھر میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمت ہے۔ مزید برآں 800cc شعبے میں یونائیٹڈ براوو سب سے زیادہ سرچ کی گئی کار تھی۔ یونائیٹڈ آٹوز نے ڈیلرشپس پر اپنی گاڑی فراہم کرنا شروع کردی ہیں اور اس کی بکنگ جاری ہے۔

ذیل میں اکتوبر 2018ء میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑیاں پیش کی جا رہی ہیں، جس کا تقابل ستمبر 2018ءسے کیا گیا ہے:

Suzuki Alto 2019

660cc زمرے میں دیکھیں تو سوزوکی آلٹو ڈائہاٹسو میرا، سوزوکی ایوری اور سوزوکی جمنی کے ساتھ سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑیوں میں شامل ہے۔

البتہ، سوزوکی آلٹو 1000cc زمرے میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑیوں میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ سوزوکی ویگن آر، سوزوکی کلٹس اور ٹویوٹا وٹز اکتوبر 2018ء میں 1000cc زمرے میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑیاں تھیں۔

اکتوبر میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی سیڈانز ٹویوٹا کرولا، ہونڈا سوِک، ہونڈا سٹی اور سوزوکی کیاز تھیں۔

اگست سے SUVs بھی مقبولیت پا رہی ہیں البتہ PAMA کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں SUVs کی کل فروخت میں 12 فیصد کمی آئی اس لیے اکتوبر 2018ء میں PakWheels.com پر SUVs کی سرچ میں کمی ہوئی ہے۔ البتہ سب سے زیادہ سرچ کی گئی SUVs ٹویوٹا لینڈر کروزر، پراڈو، ٹویوٹا رشاور مٹسوبشی پجیرو ہیں۔

ہونڈا ویزل، ٹویوٹا CH-R، بی ایم ڈبلیو X1 سیریز اور نسان جیوک کراس اوور کیٹیگری میں سب سے زیادہ سرچ کی گئیں۔

موٹر سائیکل کے شوقین افراد میں ہونڈا CG-125، ہونڈا CD-70 اور ہائی-اسپیڈ انفینٹی 150 سب سے زیادہ سرچ کی گئیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.