کی کاریں آٹو سیکٹر پر بدستور چھائی رہیں گی

0 174

آٹو سیکٹر میں آنے والی تمام اچھی اور بری خبروں کے دوران کی یعنی 660cc کی کاروں کا رحجان مستقبل قریب میں ختم ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ ایندھن کے لحاظ سے مؤثر اور سہولیات سے لیس گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ لگتا ہے پاکستان میں لوگ ان اکانمی کاروں میں زیادہ دلچسپی دکھائیں گے۔

مزید برآں، رائیڈ-ہیلنگ سروسز کا بڑھتا ہوا کاروبار بھی 660cc انجن گنجائش رکھنے والی گاڑیوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔

660cc کے زمرے میں عوام سوزوکی آلٹو، سوزوکی ویگن آر، ڈائی ہاٹسو میرا اور سوزوکی ایوری میں زیادہ دلچسپی رکھتے پائے گئے۔

گو کہ سوزوکی آلٹو اور ویگن آر 660cc اور 1000cc دونوں زمروں میں مقبول ہو چکی ہیں۔ ان کے علاوہ 1000cc کیٹیگری میں ٹویوٹا وِٹز اور ٹویوٹا بیلٹا ستمبر 2018ء میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی کاریں تھیں۔

ستمبر میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی سیڈانز ٹویوٹا کرولا، ہونڈا سوک، ہونڈا سٹی اور کیمری تھیں۔

most-searched-sept

پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے ظاہر کردہ اعداد و شمار کے مطابق SUVs مقبولیت حاصل کر رہی ہیں؛ اگست میں SUVs کی فروخت میں کل 17 فیصد اضافہ ہوا اور بالکل پچھلے مہینے کی طرح SUV شعبے میں سب سے زیادہ سرچ کرنے والے برانڈز میں ٹویوٹا پہلے نمبر پر رہا جس کی ٹویوٹا پراڈو، لینڈ کروزر  اور ٹویوٹا رش سب سے زیادہ سرچ ہونے والی SUVs تھیں، اور ٹویوٹا کے علاوہ مٹسوبشی پجیرو سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑی تھی۔

ہونڈا ویزل، ٹویوٹا CH-R، بی ایم ڈبلیو X1 سیریز اور نسان جیوک کراس اوور زمرے میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑیاں تھیں۔

موٹر سائیکل پسند کرنے والوں میں یاماہا YZF R1 اور R6 ہیوی بائیکس کے زمرے میں بدستور سب سے زيادہ سرچ کرنے والی موٹر سائیکلیں رہیں ، اور ہونڈا CG-125 عام موٹر سائیکلوں میں سب سے زیادہ مقبول رہی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.