حقیقت یا نظر کا دھوکا؟ ہونڈا سِوک 2016 بی ایم ڈبلیو 3 سیریز جتنی بڑی ہے!

0 288

اگر آپ گاڑیوں کے شوقین ہیں اور دنیا بھر میں اس شعبے کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں تو آپ نے لوگوں کو ہونڈا سِوک 2016 کا موازنہ آوڈی A5 اور دیگر پُرتعیش گاڑیوں سے کرتے ہوئے ضرور دیکھا ہوگا۔ چونکہ پاکستان میں اب تک نئی ہونڈا سِوک نہیں آئی اس لیے میرے ذہن میں سوال آیا کہ کیا واقعی یہ سائز میں پہلے سے بڑی ہے یا پھر محض لوگوں کو متاثر کرنے کے لیے تصویری تکنیک سے اسے بڑا ثابت کیا جارہا ہے؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لیے میں نے مشہور زمانہ سِوک ریبورن (آٹھویں جنریشن)، موجودہ ہونڈا سوک (نویں جنریشن)، ٹویوٹا کرولا (گیارہویں جنریشن)، آوڈی A3 سیڈان، آوڈی A4 سیڈان، آوڈی A5 اسپورٹ بیک، بی ایم ڈبلیو 318i اور مرسڈیز-بینز C220d سیڈان سے سِوک 2016 کا موازنہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سِوک 2016 رواں سال جون یا جولائی میں پیش کی جائے گی: ذرائع

ذیل میں موجود اعداد و شمار سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہونڈا سِوک 2016 کا ویل بیس آٹھویں جنرشن کی سوِک جتنا ہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ سِوک 2016 کا کیبن (اندرونی حصہ) سائز کے اعتبار سے بھی آٹھویں اور نویں جنریشن سِوک جتنا ہی ہوگا کیوں کہ یہ حصہ ویل بیس پر ہی انحصار کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی بھی کار ساز ادارہ ویل بیس کو محدود رکھتا ہے تو وہ اندرونی حصے میں بھی زیادہ تبدیلیاں نہیں کرسکتا۔ البتہ زمین سے فاصلے (ground clearance) کی بات کریں تو دسویں جنریشن کی سِوک آٹھویں جنریشن کے مقابلے میں زیادہ نیچی ہے۔ ذیل میں موجود اعداد و شمار میں صرف آوڈی A5 ہی وہ گاڑی ہے جو زمین سے فاصلے میں سِوک سے بہتر ہے۔

honda civic vs bmw 3 series (5)

ہونڈا سِوک X کے دیگر شماریات پر نظر ڈالیں تو یہ باآسانی گیارہویں جنریشن ٹویوٹا کرولا کو پیچھے چھوڑتی نظر آتی ہے۔ یہ نہ صرف ٹویوٹا کرولا سے لمبی اور چوڑی میں بڑی ہے بلکہ اس کا زمین سے فاصلہ بھی کافی کم ہے۔ علاوہ ازیں جرمن گاڑیوں کی بات کریں تو سِوک نہ صرف آوڈی A3 سے زیادہ بڑی ہے بلکہ بی ایم ڈبلیو 318i کی بھی برابری کرسکتی ہے۔ سِوک کو آوڈی A4 اور A5 کے مساوی رکھنا شاید ہونڈا سے زیادتی ہوگی لیکن حیرت انگیز امر یہ ہے کہ مرسڈیز C-کلاس کی نسبت لمبائی میں سِوک صرف 56 ملی میٹر اور چوڑائی میں صرف 10 ملی میٹر چھوٹی ہے۔ مزید برآں یہ پرانی جنریشن کے مقابلے میں 90 ملی میٹر لمبی، 45 ملی میٹر چوڑی اور زمین سے 40 ملی میٹر کم فاصلہ رکھتی ہے۔ یہ اعداد و شمار پڑھنے میں شاید معمولی لگیں لیکن گاڑیوں کے سائز میں بہت معنی رکھتے ہیں۔

تو خلاصہ یہ ہوا ہے کہ نئی ہونڈا سِوک کا سحر محض تصویری تکنیک یا آنکھوں کا دھوکا نہیں بلکہ ہونڈا نے اس کی تیاری میں محنت کے ساتھ ذہانت کا بھی ثبوت دیا ہے۔ اب ہمیں انتظار ہے کہ کب ہونڈا ایٹلس (Honda Atlas) پاکستان میں یہ گاڑی متعارف کروائے اور ہم سِوک کی خوبصورتی اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں اور اسے اپنے ہاتھوں سے محسوس چھو سکیں۔

Screenshot_20160511-120537

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.