‏NHA نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ای-بلنگ سسٹم متعارف کروا دیا: مراد

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے اپنے ٹھیکیداروں کو سہولت دینے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ای-بلنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ 

سوموار کو وفاقی وزیر مواصلات و ڈاک مراد سعید نے کہا کہ ای-بلنگ سسٹم شفافیت کو یقینی بنائے گا، کرپشن کا خاتمہ کرے گا، لاگت میں کمی اور وقت میں بچت دے گا، کارکردگی اور اثر انگیزی کو بڑھائے گا اور انتظامی کنٹرول کو بہتر بنائے گا۔ 

مراد سعید نے NHA ہیڈ کوارٹرز میں باضابطہ افتتاح کے بعد ایک تقریب میں نئے سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم کرپشن کے خاتمے، شفافیت کو بہتر بنانے اور گڈ گورننس فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کا حصہ تھا۔ NHA نے موبائل ایپ لانچ کرکے اور اب ای-بلنگ سسٹم کے ذریعے عوام اور میڈیا کے لیے اپنے ریکارڈز کھول دیے۔ ایپ ضروری معلومات بالخصوص مخصوص علاقے میں پروجیکٹ کے نفاذ، عملدرآمد اور پیشرفت پر ضروری معلومات فراہم کرے گی۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ NHA نے مالی سال 2018ء سے 2019ء کے دوران 43.32 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا جبکہ 2017ء سے 2018ء کے دوران یہ 28.64 ارب روپے تھا۔ یہ اس عرصے میں 51.25 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ 

انہوں نے زور دیا کہ ‏2018-19ء‎ میں NHA نے انسدادِ تجاوزات کا آغاز کیا۔ نتیجتاً تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور یوں قبضہ مافیا سے 448.25 کینال زمین بازیاب کروائی گئی۔ 

وزیر نے کہا کہ وزارت مواصلات کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ اس مہم کے تحت NHA نے ‏2018-19ء‎‎ کے دوران موٹروے اور قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ 7,57,926 درخت لگائے۔ وہ اس سال نئی شجر کاری مہم کے تحت یکم سے 14 اگست تک لاکھوں پودے بھی لگائیں گے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Exit mobile version