اورنج لائن میٹرو ٹرین مارچ 2020ء سے کام شروع کر دے گی

0 167

حکومتِ پاکستان کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس 23 مارچ 2020ء سے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، چیئرمین چین پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC)، نے حکام اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس منصوبے پر کام میں تیزی لائیں  تاکہ عوام دو مہینے کے اندر اندر اسے استعمال کر سکیں۔

دوسری جانب پچھلے جمعے کو چیئرمین CPEC پروجیکٹ نے مختلف معاملات پر گفتگو کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی جن میں CPEC کے حوالے سے منصوبوں پر پیش رفت بھی شامل ہے۔ دونوں نے CPEC سے متعلق تمام منصوبوں کی رفتار بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے CPEC پروجیکٹ کے لیے اتھارٹی کے قیام  کو وزیر اعظم عمران خان کا ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ یقیناً CPEC منصوبوں کی رفتار کو بڑھائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین بلاشبہ مسافروں کو ٹرانسپورٹ کا بہتر اور آرا م دہ ذریعہ فراہم کرے گی اور اس سروس کو جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ چین اور پاکستان کے مابین ملک کی معیشت کے لیے تعاون بلاشبہ قابلِ ستائش ہے اور اس جیسا منصوبہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان دوستی کو مزید بڑھائے گا۔ 

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے کئی مواقع پیدا کرے گا اور خطے میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک گیم چینجر منصوبہ ہے اور ملک کو ترقی کی راہوں پر لے جائے گا۔ 

انہوں نے زور دیا کہ اس CPEC منصوبے کی تکمیل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ رفتار پکڑ چکا ہے اور موجودہ حکومت کے دور میں بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور جلد مکمل ہو جائے گا۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فیصل آباد میں ہزاروں ایکڑ کی اراضی کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز  شروع کیا گیا ہے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.