پاک سوزوکی نے سوزوکی سیازکو پاکستان میں باقاعدہ متعارف کروا دیا۔

0 148

لاہور۔  8 فروری 2017: پاک سوزکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے سوزوکی سیاز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں کیا۔ مسٹر ہیروفمی ناگو ( ایم ڈی۔پاک سوزوکی) اور مسٹر اعظم مرزا (جی ایم مارکیٹنگ۔پاک سوزکی) اس موقع پر موجود تھے جہاں انہوں نے ملک کے نامور صحافیوں اور معروف اشاعتی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ سوزوکی سیاز کے برانڈ ایمبسڈر مسٹر شہریار منور بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے اس خوبصورت گاڑی کی نقاب کشائی کی۔

تھائی لینڈ سے درآمد کی جانے والی سوزوکی سیاز انتہائی خوبصورت، انتہائی آرام دہ اور شاندار تکنیکی خصوصیات کی حامل ہے۔ اس کا 1.4 لیٹر کا K  سیریز انجن کا طاقتور اور منفرد ڈرائیو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کم ایندھن میں زیادہ مائلیج بھی فراہم کر سکتا ہے۔

یہ گاڑی اور بھی کئی جدید خصوصیات جیسا کہ EBD  کے ساتھ ABS بریکس، SRS  ایئر بیگس، کی لیس انٹری، اور کئی ایسی خصوصیات سے لیس ہے جو اسے ایک بہترین گاڑی بناتے ہیں۔ یہ گاڑی آٹومیٹک کے ساتھ ساتھ مینوئل ٹرانسمیشن میں بھی دستیاب ہے۔ سیاز تین سالہ وارنٹی کے ساتھ آتی ہے جسے ملک بھر میں موجود 90 سے زائد ڈیلرز کے پاس باآسانی خریدا یا بک کیا جا سکتا ہے۔ سوزوکی سیاز کے لانچ سے پاک سوزوکی نے + cc1300 گاڑیوں کی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔

خصوصی وارنٹی کے ساتھ قابلِ اعتماد گاڑیاں متعارف کرنے کا پاک سوزوکی کا ٹریک ریکارڈ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ پاک سوزوکی پاکستان میں موجود اپنے صارفین کو بہترین کوالٹی اور پیسے کی صحیح قدر فراہم کرنے میں ہمیشہ سے کوشاں ہے۔ جس کی عکاسی پاک سوزوکی کی اس زیلی سرخی سے بھی لگایا جا سکتا ہے “Way of Life!”

اس پوری تقریب کی لائیو کوریج کے لیے یہاں کلک کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.