پاک ویلز اینڈرائیڈ ایپ: اب اردو زبان میں بھی!

0 162

اکیسویں صدی کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہوا۔ ایک طرف قومی منظرنامے پر کئی ٹیلی ویژن چینلز اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز نمودار ہوئے تو دوسری طرف تیز رفتار انٹرنیٹ کی آمد نے بھی پاکستانیوں کو نئی راہیں دکھائیں۔ آج پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد لگ بھگ 3 کروڑ تک پہنچ چکی ہے جو مجموعی آبادی کا چھ فیصد حصہ بنتا ہے۔ معروف ویب سائٹ وی آر سوشل نے مارچ 2015 میں ایک رپورٹ جاری کی جس سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں113 فیصد اضافہ ہوا ہے۔تھری جی کی آمد سے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور اب یہ چھوٹے شہروں اور گاؤں کے گلی کوچوں تک میں پھیل چکا ہے۔ انٹرنیٹ کے فروغ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے سرکاری اور نجی ادارے قومی زبان اردو میں بھی معلومات فراہم کر رہے ہیں تاکہ ان افراد تک بھی رسائی حاصل کی جائے جو انگریزی پر گرفت نہیں رکھتے۔

pakwheels android urdu app

پاک ویلز ڈاٹ کام سن 2003 میں منظر عام پر آئی، جس نے پاکستانیوں کو گاڑیوں کی خرید و فروخت کے نئے اور آسان طریقے سے روشناس کروایا۔ گزشتہ 13 سالوں کے دوران پاک ویلز ڈاٹ کام کی مدد سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کرچکے ہیں۔اب پاک ویلز اپنی اینڈرائیڈ ایپ کے ذریعے ایک نئے میدان میں قدم رکھ رہا ہے۔ اب یہ ایپ ملک کی سب سے زیادہ سمجھی اور بولی جانے والی زبان اردو میں بھی پیش کی جا رہی ہے۔

پاک ویلز اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کی 49 فیصد آبادی انگریزی سے معمولی شدبد رکھتی ہے جبکہ اردو بولنے اور سمجھنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ گو کہ اردو پاکستان میں صرف 8 فیصد آبادی کی مادری زبان ہے لیکن باقی 92 فیصد عوام کی بڑی تعداد بھی اردو لکھ، بول، پڑھ اور سمجھ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ تارکین وطن کی صورت میں اردو بولنے والوں کی بڑی تعداد دیگر ممالک میں بھی موجود ہے۔

اینڈرائیڈ ایپ کے ذریعے صارفین پاک ویلز کی تمام منفرد سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اس سے وہ اپنی نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور ان کے پرزوں (اسپیئر پارٹس)کی خرید و فروخت بہت آسانی سے کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے آپ پاکستان کے کسی بھی شہر یا گاؤں میں موجود ہوں، پاک ویلز پر دستیاب 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں سے اپنی من پسند سواری تلاش کرسکتے ہیں۔ نئی یا پرانی گاڑیوں کی فہرست میں سے اپنے بجٹ،پسندیدہ رنگ، منتخب ماڈل اور شہر میں دستیاب گاڑیوں کی تلاش پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ نئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ گاڑیاں اور موٹر سائیکل فروخت کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے بالکل مفت اشتہار لگانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ یہ اشتہار پاکستان بھر میں استعمال شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل خریدنے کے خواہش مند افراد تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ویلز ایپس سے تمام سہولیات اب اسمارٹ فون پر بھی دستیاب!

پاک ویلز فورم پر رجسٹر ہو کر آپ پورے پاکستان میں موجود گاڑیوں کے شوقین افراد کی سب سے بڑی کمیونٹی کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔ پاک ویلز بلاگ کے ذریعے پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ خبریں اور ان پر ماہرانہ تبصرے پڑھ سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.