پاک ویلز آٹو شو 2015ء: اسلام آباد میں گاڑیوں کا میلہ

0 256

پاک ویلز پاکستان میں بھر میں گاڑیوں کا میلہ منعقد کرتی آ رہی ہے اور اس سال یہ میلہ 13 ستمبر 2015ء کو دارالحکومت اسلام آباد میں سجایا گیا۔ ماضی کی طرح اس بار بھی پاک ویلز کے اقدام کو اسلام آباد اور گرد و نواح کے شہریوں نے بہت سراہا اور گاڑیوں کے اس منفرد میلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پا ویلز آٹو شو 2015 کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے یہاں 245 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلز رجسٹر ہوئی جن میں اسپورٹس، ٹنرز، تاریخی پرتعیش، 4×4 گاڑیاں، پروجیکٹ / کانسیپٹ کارز غرض کہ ہر قسم کی گاڑیاں شامل تھیں۔

pakwheels auto show picture

گاڑیوں کا میلہ 11 بجے شروع ہوا تو لوگوں کی بڑی تعداد پہلے ہی وہاں موجود تھی۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان بالخصوص جڑواں شہروں کے لوگ گاڑیوں سے کتنی دلچسپی رکھتے ہیں۔ پاکستان میں امن کی بہتر صورتحال کے باعث مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی اپنے خاندان کے ساتھ پاک ویلز آٹو شو 2015 میں شرکت کی جہاں انہیں بھرپور تفریح میسر آئی۔

پاک ویلز ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے جنہوں نے گاڑیوں کے میلے میں شرکت کی۔ ہم ان اداروں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اس پروگرام میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

پاک ویلز آٹو شو 2015ء کی چند تصویری جھلکیاں ذیل میں موجود ہیں۔ مزید تصاویر کے لیے یہاں کلک کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.