پیٹرول کی قیمت میں 6.30 روپے کا اضافہ متوقع

0 96

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمتیں اگلے ماہ سے 6.30 روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔

موجودہ بجٹ 2018-19ء میں ترامیم کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے اشارہ دیا تھا کہ ڈالر کی شرح بڑھنے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوگا۔ اور اب قیمتوں میں یہ اضافہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ ہائی-اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.50 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 10 روپے اور لائٹ-اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ ہوگا۔ دیکھتے ہیں کہ حکومت اضافہ کرتی ہے یا نہیں۔

وزیر خزانہ نے پیٹرولیئم مصنوعات پر پیٹرولیئم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کو منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا کہ جو گزشتہ حکومت نے لاگو کی تھی۔

قبل ازیں موجودہ حکومت نے پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی کی تھی تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔ موجودہ قیمتیں کچھ یوں ہیں:

موجودہ قیمتیں
پیٹرول 92.83 روپے
ہائی-اسپیڈ ڈیزل 106.57 روپے
مٹی کا تیل 83.50 روپے
لائٹ-اسپیڈ ڈیزل 75.96 روپے

اگست 2018ء میں پیٹرولیئم مصنوعات کی درآمد میں 38 فیصد کمی آئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1.46 ملین ٹن سے گھٹ کر 9,12,370 ٹن رہ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.