پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے، ڈیزل پر 3 روپے کمی کا اعلان

0 160

وفاقی وزیر خزانہ جناب اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ڈیزل پر 3 روپے کمی جبکہ پیٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے 31 جنوری تک ہوگا۔

Ishaq-Darپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2.17 فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں 4.33 فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی تھی۔ تاہم حکومت نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ان دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عام عوام پر معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی آٹو پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا: وفاقی وزیر غلام مرتضی خان جتوئی

لائٹ ڈیزل آئل (LDO)، ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ قیمتوں میں تفریق کو پورا کرنے کے لیے 12 لاکھ روپے کی رقم ادا کرے گی۔

دوسری جانب اوگرا کی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.93 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز کو بھی منظور نہیں کیا گیا اور صرف 3 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں حکومتی موقف ہے کہ 2.93 روپے فی لیٹر سے حاصل ہونے والی آمدن کو دیگر پیٹرولیم مصنوعات پر دی گئی رعایت کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کے تازہ نرخ یہ ہیں:
پیٹرول: 76.26 روپے فی لیٹر
ہائی آکٹین: 80.66 روپے فی لیٹر
مٹی کا تیل: 48.25 روپے فی لیٹر
لائٹ اسپیڈ ڈیزل : 44.94 روپے فی لیٹر
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 80.70 روپے فی لیٹر

ملک میں آمد و رفت کے لیے استعمال کی جانے والی بھاری گاڑیوں بشمول ٹرک اور ٹریکٹرز، اور زرعی شعبے میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ہائی اسپیڈ ڈیزل استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ تعمیرات اور کھیتی باڑی میں استعمال ہونے والی پرانے انجن کی حامل مشینری لائٹ – اسپیڈ ڈیزل استعمال کرتی ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.