پورشے مِشن ای: برقی گاڑی کا ایک نیا تصور

0 368

ہم میں سے بہت سوں نے بچپن میں ریموٹ کنٹرول گاڑی سے ضرور کھیلا ہوگا۔ اگر ہاں، تو مجھے یقین ہے کہ کچھ دیر دل بہلانے کے بعد آپ نے ضرور اس کے اندر جھانک کر ‘ڈرائیور’ تلاش کرنے کی کوشش کی ہوگی۔ لیکن وہاں ڈرائیور کی جگہ آپ کو دو ہی چیزیں ملی ہوں گی، ایک بیٹری اور دوسری چھوٹی سی موٹر۔

اب سے کوئی ایک دہائی پہلے تک کسی نے برقی گاڑیوں سے متعلق سوچا بھی نہ ہوگا۔ اگر آپ کسی سے ذکر کرتے بھی تو وہ کہتا ‘بھائی! پیٹرول کے بغیر گاڑی کیسے چل سکتی ہے؟’۔ لیکن پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کار ساز اداروں کو اس جانب راغب کیا اور پھر ہم نے بہت سی جدید گاڑیاں دیکھیں جو جزوقتی یا کل وقتی بجلی سے چلائی جاسکتی ہیں۔

اب حال یہ ہے کہ ٹیسلا کو اپنے جدید شاہکار ٹیسلا موڈل ایس اور مستقبل قریب میں پیش کی جانے والی فیلکن ماڈل ایکس کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوچکی ہے۔ جب بھی برقی گاڑیوں سے متعلق گفتگو ہوتی تو ذہن خود بخود ٹیسلا کی طرف چلا جاتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ اس کی گاڑیاں سب سے زیادہ فروخت ہونے والوں میں شامل ہوچکی ہیں۔ ٹیسلا نے نہ صرف شمالی امریکا بلکہ یورپ میں بھی برقی گاڑیوں کی مارکیٹ میں برتری حاصل کرلی ہے۔ اس کے علاوہ تین جرمن کار ساز ادارے بھی گزشتہ چند سالوں سے ایسی گاڑیاں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو مکمل طور پر بجلی سے چلتی ہوں۔

اسی حوالے سے پورشے نے مشن ای (Mission e) برقی گاڑی کا ایک نیا تصور پیش کیا ہے جو نہ صرف شاندار ہے بلکہ خوبصورت بھی ہے۔ اس میں برقی بیٹری کو گاڑی کے بچلے فلور میں اگلے اور پچھلے ایکسل کے درمیان رکھا گیا ہے۔ پورشے نے دعوی کیا ہے کہ وہ پہلی بار 800 والٹس ٹیکنالوجی لا رہا ہے۔ یاد رہے کہ دور حاضر کی گاڑیوں میں 400 والٹس سسٹم شامل ہے۔ یہ جدید بیٹری جلد چارج ہوگی اور اس کا وزن بھی کم ہو گا۔

مشن ای کے پہیوں میں بھی کاربن شامل کرنے کا منفرد آئیڈیا پیش کیا گیا ہے جس سے گاڑی کی رفتار میں بہتری اور وزن میں کمی ہوگی۔ ہوا کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے پورشے نے تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ علاوہ ازیں پچھلی جانب دکھانے والے شیشوں کو ورچوئل کرنے اور دروازے بھی متضاد سمت کھلنے کا بھی تصور بھی شامل کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر گاڑی بہت خوبصورت اور جدید لگتی ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ اس کی تیاری جلد شروع کی جائے۔ پورشے نے اسے 2018ء میں عوام کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پورشے “مشن ای” کی تصاویر اور ویڈیو ذیل میں موجود ہے، اسے دیکھنا نہ بھولیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.