پرنس پرل پاکستان میں متعارف کروا دی گئی – قیمت، تفصیلات اور خصوصیات

0 994

جس گاڑی کا اِس سال سب سے زیادہ انتظار کیا جا رہا تھا یعنی پرنس پرل بالآخر 31 جنوری 2020ء کو لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران متعارف کروا دی گئی ہے۔ 

گاڑی کی قیمت 10,49,000 روپے مقرر کی گئی ہے اور اِس کی بکنگ کا آغاز یکم فروری 2020ء سے ہو جائے گا۔ آپ یہ گاڑی 3,50,000 روپے میں بُک کروا سکتے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں یہ گاڑی صرف مینوئل ویرینٹ میں پیش کی گئی ہے، البتہ کمپنی مستقبلِ قریب میں آٹو ویرینٹ لانے کا عہد بھی کرتی ہے۔ پرنس پرل 2020ء ایک نیچرلی ایسپائریٹڈ 800cc انجن رکھتی ہے جو 4-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کا حامل ہے اور 5500 RPM پر 40 HP کی طاقت دیتا ہے۔ 

اس کار اور تقریب کی خصوصی تصاویر دیکھنے کے لیے سلائیڈ کیجیے: 

اِس کے علاوہ کمپنی نے کار کے اندر اسپیئر ٹائر بھی دیا ہے۔ پرنس پرل 7 مختلف رنگوں میں متعارف کروائی گئی ہے کہ جن میں نوبل وائٹ، سلوَر، ڈارک براؤن، رِیو ٹوماٹو، ہارورڈ بِلو، ایکوا گرِین اور بِیج شامل ہیں۔ پرنس پرل کے لیے 3 سال یا 60,000 کلومیٹرز کی وارنٹی بھی دے رہا ہے۔ پرنس پرل 800cc ہیچ بیک کے میدان میں براہِ راست یونائیٹڈ براوو کو ٹکر دے گی۔ یہ گاڑی مندرجہ بالا خصوصیات سے لیس ہے: 

پاور وِنڈوز

پاور اِسٹیئرنگ

ڈجیٹل اِنسٹرومنٹ کلسٹر

پریمیم ووڈن/سلوَر ٹرِم انٹیریئر 

بلوٹوتھ اور SD کارڈ کنیکٹیوِٹی 

اسکرین مِررنگ فیچر

ایئر کنڈیشننگ سسٹم

سینٹر آرم ریسٹ

اسٹوریج کمپارٹمنٹس اور کپ ہولڈرز

فیبرک سیٹیں

کروم اندرونی ڈور ہینڈلز 

پچھلی سیٹوں پر ڈوئل ہیڈ ریسٹ 

سیٹ بیلٹ (فرنٹ+ریئر) 

اسپیئر ٹائر

ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) 

13 انچ الائے رِمز 

سائیڈ مررز ٹرن سگنل کے ساتھ، باڈی کی رنگت میں 

ریئر بمپر رِفلیکٹرز

دروازوں کے بیرونی ہینڈل باڈی کی رنگت میں 

مکمل تفصیلات اور خصوصیات مندرجہ ذیل فہرست میں دیکھیں: 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.