PSCA نے آن لائن ای-چالان پورٹل لانچ کردیا

0 222

ہفتہ 20 اکتوبر 2018ء کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) نے ای-چالانز کے لیے آن لائن پورٹل متعارف کروا دیا ہے۔

کسی کو بھی ای-چالان جاری ہونے کی صورت میں وہ “echallan.psca.gop.pk” پر لاگ آن ہوکر اپنی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر ڈال کر اپنے ای-چالان کا جائزہ اور پرنٹ لے سکتے ہیں۔

PSCA ایک ای-چالان سسٹم جاری کیا اور اب تک 87,000 ای-چالانز جاری کرکے 11 ملین روپے جمع کر چکا ہے۔

اس کے علاوہ PSCA ایسی 9000 گاڑیوں کے حوالے سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کو ایک نوٹیفکیشن ارسال کرچکا ہے کہ جن کے ریکارڈ کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے اور جب سے ای-چالان لاگو ہو ہوا ہے، 1000 سے زیادہ گاڑیاں جعلی رجسٹریشن نمبروں کی وجہ سے بلیک لسٹ ہو چکی ہیں۔

PakWheels.com سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل IGP اور مینیجنگ ڈائریکٹر PSCA جناب علی عامر ملک نے بتایا کہ عوام کے پاس اپنے چالان بھرنے کے لیے دس دن کا وقت ہوگا، اور اب تک 800 ای-چالانز بینک آف پنجاب میں جمع ہو چکے ہیں، جو اس وقت ای-چالانز وصول کرنے والا واحد بینک ہے۔ اپنے ای-چالانز نہ بھرنے والے افراد کے چالان ایکسائز ریکارڈ میں جمع کرا دیے جائیں گے اور انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی، جو صرف ای-چالان کی ادائیگی کے بعد ہی چھوڑی جائیں گی۔ مزید برآں، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی یا گاڑی کے کسی دوسرے کے نام پر منتقل کرنے کے لیے خلاف ورزی کرنے والے کو پہلے واجبات ادا کرنا ہوں گے۔

ای-چالان سسٹم کے بارے میں مکمل تفصیلات اور یہ کس طرح کام کرتا ہے، اس بارے میں جاننے کے لیے یہ دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.