پی ایس او نے اعلی معیاری پیٹرول کی فراہمی شروع کردی

1 170

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اعلی معیار کی حامل پیٹرولیم مصنوعات متعارف کروا دی ہیں۔ اضافی آکٹین نمبر والے ایندھن کو آلٹرون پریمیئم اور آلٹرون X ہائی پرفارمنس کا نام دیا گیا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سے معیاری ایندھن کی فراہمی کا آغاز کیا گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اسے ملک کے دیگر شہروں میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

آلٹرون پریمیئم کا معیار RON 92 بتایا جارہا ہے جسے RON 87 والے پریمیئم XL گیسولین کی جگہ پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ آلٹرون XL ہائی پرفارمنس کے نام سے متعارف کروایا جانے والا پیٹرول RON 95-97 معیار کا حامل ہوگا۔ ایندھن کے معیار میں بہتری کے ساتھ قیمت میں بھی 5 سے 7 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کیے جانے تک انہیں عام پیٹرول کی قیمت پر ہی فروخت کیا جائے گا۔

پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ عمران الحق نے اس بارے میں کہا کہ آلٹروم پریمیئم اور آلٹرون X ہائی پرفارمنس کی پیشکش کا مقصد پی ایس او پر لاکھوں صارفین کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.