راولپنڈی: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار پیٹرول نہیں خرید پائیں گے

0 389

موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ پہننے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مقامی راولپنڈی انتظامیہ نے پیٹرول اسٹیشنوں کو یکم دسمبر 2018ء سے ایسے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت کرنے سے روک دیا ہے کہ جو ہیلمٹ نہ پہنے ہوئے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکلوں کو پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی دسمبر 2018ء کے آغاز سے نافذ العمل ہوگی؛ قبل ازیں اتھارٹی نے نومبر کے وسط سے اس پابندی کو شروع کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن عوام کی جانب سے قبل از وقت آگاہ نہ کرنے کی وجہ سے اس فیصلے پر سخت ناگواری ظاہر کی گئی جس کی وجہ سے اسے مؤخر کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر نے زور دای کہ “ہیلمٹ نہ پہننے والے کسی بھی موٹر سائیکل سوار کو یکم دسمبر 2018ء کے بعد راولپنڈی کے کسی فیول اسٹیشن پر ایندھن نہیں ملے گا۔ اس حوالے سے تمام فیول اسٹیشنوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔”

واضح رہے کہ اگر کوئی بھی اسٹیشن اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ مقامی انتظامیہ نے سٹی ٹریفک پولیس کے تعاون سے شہر میں ایسے اسٹالز لگائے ہیں کہ جہاں سے عوام مناسب قیمت پر ہیلمٹ خرید سکتے ہیں۔ مزید برآں، اتھارٹی نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو مشہور مال روڈ/پشاور روڈ پر داخل ہونے سے بھی روک دیا ہے، البتہ کریک ڈاؤن اگلے ماہ کی پہلی تاریخ تک مؤخر کردیا گیا ہے جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید برآں، اسلام آباد میں ہیوی موٹر سائیکل چلانے والوں کو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک رہائشی علاقوں میں داخل ہونے پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ قدم اسلام آباد باسیوں کی جانب سے اتھارٹی کو بہت زیادہ شکایات موصول ہونے پر اٹھایا گیا ہے۔ اپنی شکایات میں شہریوں کا کہنا تھا کہ ہیوی بائیکس کی وجہ سے دارالحکومت میں شور کی آلودگی اور ٹریفک میں رکاوٹ بڑھ گئی ہے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.