ریئر کراس ٹریفک الرٹ – گاڑی ریورس کرنا اب اور بھی آسان

0 392

گاڑی کے پیچھے کیمرے کی تنصیب اور پارکنگ سینسرز کی آمد سے ڈرائیور صاحبان کو کافی سہولت حاصل ہوئی۔ بالخصوص نوآموز ڈرائیورں کے لیے ان سہولیات کی موجودگی میں گاڑی کو ریورس کرنا اور پارک کرنا بہت ہی آسان ہوگیا۔ تاہم کسی ایسی جگہ سے گاڑی باہر نکالنا کہ جہاں دیگر گاڑیوں کی آمد و رفت بھی جاری ہو ان سہولیات کی موجودگی میں بھی کافی مشکل اور خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اور اسی مسئلہ کا آسان اور محفوظ ترین حل ریئر کراس –ٹریفک الرٹ (RCTA) کی صورت میں پیش کیا جاچکا ہے۔

گاڑی ریورس کرنے کے دوران RCTA کی جدید خاصیت دیگر گاڑیوں سے تصادم کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرتا ہے۔ اس سہولت کو گاڑی میں شامل کرنے کے لیے پچھلے بمپرز میں دائیں اور بائیں جانب 120 ڈگری زاویے دو سینسرز لگائے جاتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی گاڑی یا دوسری متحرک چیز ان سینسرز کی زد میں آتی ہے یہ ڈیش بورڈ کے ذریعے ڈرائیور کو مطلع دیتا ہے۔ یوں نہ صرف آپ کی گاڑی بلکہ سینسر کی زد میں موجود دوسری گاڑی بھی ممکنہ حادثے سے بچ سکتی ہے۔ اس سہولت کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ذیل میں موجود ویڈیو ملاحظہ کریں:



Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.