پرنس-ڈی ایف ایس کے نے گلوری 580 ٹی کے مزید دو ویرینٹس پیش کر دیے

0 564

پرنس-DFSK کے نے اپنی SUV گلوری 580T کے مزید دو ویرینٹس متعارف کروا دیے ہیں اور جون 2020ء سے 1.5L گلوری 580ٹی کے آٹو ویرینٹ کے CKD آپریشنز کے آغاز کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کمپنی کا SUV ماڈل پہلے سے ہی مارکیٹ میں موجود تھا، لیکن ہمارے قابلِ اعتماد ذرائع کے مطابق اب کمپنی نے اسے مقامی طور پر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس گاڑی کا CBU یونٹس کا محدود کوٹا حال ہی میں مکمل ہو گیا ہے جس کے وجہ سے کمپنی مقامی مارکیٹ میں گلوری 580T کے completely knocked down یعنی CKD یونٹس فراہم کرنا شروع کرے گی۔ ریگل آٹوموبائلز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلوری 580T کی ڈلیوری کا عرصہ ممکنہ طور پر جون 2020ء ہوگا۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ گلوری 580T کا یہ مخصوص ویرینٹ ایک آٹومیٹک ٹرانسمیشن سسٹم سے لیس ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن یہاں دیکھیں: 

پرنس گلوری 580T ایک 1500cc ٹربو انجن سے لیس ہے جو آٹومیٹک ٹرانسمیشن رکھتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 110 Kw کی طاقت پیدا کرتا ہے۔ کمپنی پہلے ہی اپنے صارفین کو یہ اچھی خبر دے چکی ہے کہ وہ 7 نشستوں والی گلوری 580T کے دو نئے ویرینٹس پیش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کا تیسرا ویرینٹ بھی ہے جو دیگر ویرینٹس میں موجود ایسے ہی فیچرز کے ساتھ 1800cc انجن کی طاقت رکھتا ہے۔ یہ دو ویرینٹس CBU یونٹس کے طور پر دستیاب ہوں گے اور گلوری 580T ٹربو M/T 1500cc اور گلوری 580T A/T 1800cc کی بکنگ 10 لاکھ روپے میں ہوگی۔ دونوں ویرینٹس کی ایکس-فیکٹری قیمت کچھ یوں ہے: 

گلوری 580T ٹربو M/T 1500cc: 35,00,000 روپے 

گلوری 580T A/T 1800cc: 39,00,000 روپے 

یاد رکھیں کہ گلوری 580T کے 1800cc ویرینٹ کی قیمت کو کمپنی کے جاریکردہ سرکلر میں تعارفی قیمت کہا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس ویرینٹ کی قیمت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ پھر اِن ویرینٹس کی ڈلیوری کا دورانیہ بکنگ کے بعد ممکنہ طور پر 75 سے 90 دن ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب مقامی طور پر اسمبل ہونے والے 1500cc ویرینٹ کی ڈلیوری جون 2020ء سے شروع ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس کی ایکس-فیکٹری قیمت 37,50,000 روپے ہے جبکہ بکنگ 5,00,000 روپے ہوگی۔ کمپنی گلوری 580T پر 3 سال یا 60,000 کلومیٹرز کی وارنٹی دیتی ہے (جو بھی پہلے مکمل ہو جائے)۔ آٹومیکر ملک بھر میں 3S ڈیلرشپ کا نیٹ ورک رکھتا ہے جو آسان دیکھ بھال اور پرزوں کی دستیابی کو ممکن بناتا ہے۔ 

اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے اور آٹوموبائل انڈسٹری کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.