ریگل موٹرز نے DFSK گلوری 580 SUV پیش کردی

0 449

ریگل موٹرز نے آج (24 اپریل 2018ء کو) پاکستان میں نئی DFSK گلوری 580 SUV پیش کردی ہے۔ ادارے نے پاکستان آٹو شو 2018ء میں اس SUV کے اجراء کا اعلان کیا تھا۔

سات نشستوں کی یہ فرنٹ ویل ڈرائیو SUV 1.5 لیٹر ٹربو چارجڈ انجن سے لیس ہے جسے CVT ٹرانسمیشن کے ساتھ نصب کیا گیا ہے اور یہ 147.4 ہارس پاور اور 220 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ فیول ٹینک 58 لیٹر ایندھن کی گنجائش رکھتا ہے۔

dfsk-16

dfsk-17

اس گاڑی کی پیمائش کچھ یوں ہے:

لمبائی (4680 ملی میٹر)

چوڑائی (1845 ملی میٹر)

اونچائی (1715 ملی میٹر)

ویل بیس (2780 ملی میٹر)۔ گاڑی کا کل وزن 2035 کلو گرام ہے۔

ادارے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق یہ گاڑی چار مہینے کے ڈلیوری ٹائم پر حاصل کی جا سکتی ہے۔ مزید یہ کہ گاڑی کی قیمت 32 لاکھ 50 ہزار ہے۔ صارفین 2 مئی 2018ء سے ادارے کی کسی بھی قریبی ڈیلر شپ سے گاڑی کی ٹیسٹ رائیڈ لے سکیں گے۔

dfsk-11

dfsk-12

جہاں تک سیفٹی خصوصیات کا تعلق ہے تو گلوری 580 فرنٹ ڈوئل ایئربیگس، الیکٹرانک بریک اسسٹ (EBA)، ایڈجسٹیبل اسٹیئرنگ ویل، الیکٹرانک پارکنگ بریک (EPB)، ABS، EBD، پارکنگ کیمرے، ڈوئل-ٹون ہارن وغیرہ کی حامل ہے۔

دیگر خصوصیات میں شامل ہیں:

  • LED ڈے ٹائم رننگ لیمپ
  • PEPS (بغیر چابی کے داخلہ + پش اسٹارٹ)
  • ڈوئل الیکٹرانک A/C
  • بون لیس فرنٹ ونڈ شیلڈ وائپر
  • ریئر ونڈ شیلڈ وائپر
  • LED ہائی ماؤنٹ بریک لیمپ
  • کئی فنکشنز رکھنے والا ایڈجسٹیبل اسٹیئرنگ ویل
  • ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS)
  • GPS نیوی گیشن
  • گاڑی چوری پر الارم سسٹم
  • چائلڈ لاک
  • ریورس ریڈار
  • 12 وولٹ پاور آؤٹ لیٹ
  • پاور ونڈوز
  • دروازوں میں آٹو-لاکنگ
  • ریئر ویو مرر جو نظروں کو خیرہ نہ کرے

dfsk-19

dfsk-8

dfsk-7

dfsk-6

glory-2

ریگل موٹرز کو آٹو پالیسی 2016-21ء کے تحت حکومت کی جانب سے گرین فیلڈ سرمایہ کاری کا درجہ دیا گیا تھا۔ ادارے نے ملک میں اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ بنا لیا ہے جہاں سے وہ مقامی صارفین کے لیے گاڑیاں بنائے گا۔ دیکھتے ہیں لوگ اس SUV کا خیرمقدم کیسے کرتے ہیں۔

اپنی رائے نیچے تبصروں میں دیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.