رینالٹ اور ماجد الفطيم‎‎ پاکستان میں گاڑیوں کا نیا کارخانہ لگائیں گے

0 321

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گاڑیاں بنانے والا فرانسیسی ادارہ رینالٹ (رینو) پاکستان میں گاڑیوں کا کارخانہ لگانے کا بھرپور عزم  رکھتا ہے اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کا خواہاں ہے۔ غیر ملکی ابلاغی ادارے نے اہم خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ رینالٹ اور متحدہ عرب امارات کے معروف کاروباری گروپ ماجد الفطيم‎‎ کے درمیان بات چیت جاری ہے جس کا مقصد پاکسان میں گاڑیوں کی تیاری کے لیے کارخانے کا قیام ہے۔ یاد رہے کہ ماجد الفطيم‎‎ گروپ کا نام شاپنگ مال سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے اماراتی انجمنوں میں کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایچ آر ایل موٹرز نے زوتیے Z100 متعارف کروادی

اس ضمن میں رینالٹ اور ماجد الفطيم کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ مذکورہ ادارے کراچی کے صنعتی علاقے میں ایک کارخانہ لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس کارخانے کی اہلیت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سالانہ 50 ہزار ڈسٹر SUVs گاڑیاں تیار کر سکے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈسٹر SUV دنیا بھر میں رینالٹ کی سب سے مشہور گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ اور میرے خیال میں ڈسٹر ہی کے ذریعے رینالٹ انتہائی کم وقت میں پاکستانی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرسکتی ہے۔

Download PakWheels App

Renault-Duster-2016-urdu

گاڑیاں بنانے والا فرانسیسی ادارہ ایک عرصے سے پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس حوالے سے ماضی میں رینالٹ کی دیوان اور گندھارا گروپ کے درمیان مذاکرات کا طویل دور بھی جاری رہا تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان مذاکرات کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔

پاکستان سے باہر دیکھیں تو پڑوسی ملک بھارت میں رینالٹ کا نام اچھی شہرت کا حامل ہے اور آنے والے وقت میں رینالٹ بھارت میں اپنی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی تیاری کر رہا ہے۔

میری رائے میں اگر یہ ادارہ پاکستان میں قدم رکھنے میں کایاب رہا تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ گاڑیوں کے شوقین افراد بالخصوص نئی گاڑیاں لینے کے خواہشمندوں کو ہوگا۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ رینالٹ کی مشہور SUV ہونڈا BRV اور فا سائرس کو کس حد تک مشکلات سے دوچار کرپاتی ہے۔ فی الحال تو بہت سے مراحل باقی ہیں جنہیں طے کرنا رینالٹ کے لیے ضروری ہے۔

honda-brv-2

FAW Sirius S80

اس حوالے سے ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.