روڈ پرنس اور ڈونگ فینگ کی پیش کردہ نئی گاڑیاں

3 647

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں اومیگا انڈسٹریز اور DFSK کے درمیان پاکستان میں گاڑیوں کے شعبے میں مشترکہ کاروبار کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ DFSK کے جنرل منیجر محترم زانگ نے اعلان کیا کہ اومیگا کے توسط سے پاکستان میں 3 گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں C37، K07 اور K01 شامل ہیں۔یاد رہے کہ اومیگا انڈسٹریز گزشتہ 21 سالوں سے پاکستان میں موٹر سائیکلیں اور رکشہ تیار اور فروخت کرتا آرہا ہے۔ اس کے علاوہ اومیگا انڈسٹریز کو پاکستان میں روڈ پرنس موٹر سائیکلوں کی تیاری اور فروخت کا بھی اختیار حاصل ہے۔

ڈونگ فینگ موٹر گروپ کے نام سے 1969 میں کاروبار کا آغاز کرنے والے ادارہ اب DFSK کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ اسے چین کے تین بڑے کار ساز اداروں میں سے ایک مانا جاتا ہے جس کے ملک بھر میں 6 کارخانے کام کر رہے ہیں۔چین میں فروخت ہونے والی گاڑیوں میں ڈونگ فینگ کا حصہ 10.8 فیصد ہے۔ یہ ادارہ چھوٹی وینز، موٹر سائیکلیں، ATVs اور شاک آبزرور تیار کرتا ہے۔ اس ادارے نے کئی بین الاقوامی سند بشمول ISO9001 اور 3C کے علاوہ ماحولیاتی سرٹیفکیٹ ISO12000 بھی حاصل کر رکھا ہے۔

DFSK C37

یہ گاڑی بڑے خاندان کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے تاہم اسے کاروباری اور سامان وغیرہ کی نقل و حمل کے لیے بھی استعمال کی جاسکتا ہے۔ اس میں 11 افراد تک کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ 4-سلینڈر 1500cc انجن کی حامل اس گاڑی کو یورو V معیارات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ اس کا انجن 85 کلوواٹ یعنی 114ہارس پاور فراہم کرنے کی سکت رکھتا ہے۔ اضافی گنجائش کے باعث اس گاڑی کو کاروباری استعمال کے لیے بھی بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت 10 سے 15 لاکھ روپے ہے اور یہ سوزوکی APV کے مقابل آئے گی۔

DFSK C37

DFSK-C37

DFSK K07

اسے آپ اولذکر C37 کا چھوٹا ماڈل کہہ سکتے ہیں جس میں 7 مسافروں کی گنجائش موجود ہے۔یہ کم قیمت میں ایک بہترین خاندانی گاڑی ثابت ہوسکتی ہے البتہ گنجائش کو مدنظر رکھا جائے تو اسے بھی کاروباری یا سامان برداری استعمال میں لیا جاسکتا ہے۔ اس میں 4-سلینڈر 997cc انجن شامل ہے جو 39 کلوواٹ یعنی 52 ہارس پاور فراہم کرنے کی سکت رکھتا ہے۔ K07 کا ویل بس 2515 ملی میٹر ہے جسے دیکھ کر اسے مناسب APV قرار دیا جاسکتا ہے۔ یہ گاڑی ایمبولینس، مسافر یا سامان برداری کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں اس کی قیمت 8 سے 10 لاکھ روپے ہے اور یہ سوزوکی بولان کے علاوہ FAW X-PV کو بھی ٹکر دے گی۔

DFSK K07

DFSK-K07

DFSK K01

یہ سامان بردار گاڑی ہے جسے عرف عام میں لوڈر بھی کہا جاتا ہے۔ اس طرز کی گاڑیاں مسافروں یا سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانےکے لیے بہترین سمجھی جاتی ہیں۔ گنجائش کے اعتبار سے اس کے تین ماڈلز پیش کیے جارہے ہیں جن میں K01- 2300 ملی میٹر، K01-2500 ملی میٹر اور K01-2700 ملی میٹر شامل ہے۔ پہلے دو ماڈل (2300 اور 2500 ملی میٹر) میں 1050cc انجن شامل ہے جبکہ 2700 ملی میٹر انجن میں 997cc انجن لگایا جاتا ہے۔ 1050cc انجن 47 کلوواٹ یعنی 63 ہارس پاور فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں اس کی قیمت 8 سے 10 لاکھ روپے ہے اور یہ سوزوکی راوی کے علاوہ FAW کیریئر کا بھی مقابلہ کرے گی۔

DFSK K01

DFSK K-01

اومیگا کے توسط سے ڈونگ فینگ کی آمد پاکستان میں چھوٹی مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے شعبے میں مسابقت کی فضا بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مستقبل میں ڈونگ فینگ کی جانب سے مزید مسافر گاڑیوں مثلاً گلوری 330 اور گلوری 337 بھی پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ گاڑیاں پاکستان میں ہونڈا سِٹی اور ٹویوٹا کرولا کی زبردست حریف ثابت ہوسکتی ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.