اپنی گاڑی کی ایندھن بچت کو بہتر بنانے کے آسان طریقے

0 883

فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اِس دور میں ایندھن کے لحاظ سے اپنی گاڑی کو بہتر کرنے کے طریقے سمجھنا بہت اہم ہے۔ نیچے کچھ طریقے دیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنی گاڑی کی ایندھن مؤثریت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ایئر فلٹر 

گاڑی کے ایندھن مؤثر ہونے کے لیے ایئر فلٹر کو لازماً صاف اور گرد و غبار سے پاک ہونا چاہیے۔ ایک عام انجن ایک لیٹر پٹرول میں تقریباً 14,700 گرام ہوا کو جلاتا ہے۔ مارکیٹ میں دیکھیں تو آپ کو کئی قسم کے ایئر فلٹرز ملیں گے۔ ان کے ایئر فِلامنٹ پر نظر ڈالنا ضروری ہے کہ ایئر فلٹر کا کاغذ یا کارڈ بورڈ کیسا ہے۔ یہ بہت زیادہ ہلکا نہیں ہونا چاہیے۔ اگر یہ بہت زیادہ ہلکا ہے تو گرد کے ذرّات ہوا کے ساتھ انجن میں جاکر جلیں گے، یوں ایندھن کے حوالے سے منفی اثر ڈالیں گے۔ اس لیے ایئر فلٹر کو لازماً صاف اور اچھے معیار کا ہونا چاہیے۔ 

انجن آئل

اپنی گاڑی کے انجن آئل کی قسم کے بارے میں معلومات مختلف مقامات پر حاصل کی جا سکتی ہیں جیسا کہ مینوئل پر، ریڈی ایٹر پر، بونٹ کے اوپر یا جہاں سے آئل ڈالا جاتا ہے وہاں ڈھکن پر۔ 

اگر آئل صاف نہیں ہے یا گھٹیا معیار کا ہے تو انجن کو اسے جلانے کے لیے زیادہ کام کرنا پڑے گا اور اس سے ایندھن کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔ جب انجن آئل جلانے کے لیے زیادہ کام کرے تو گاڑی کا درجہ حرارت بھی بڑھ جاتا ہے۔ 

ٹائر پریشر 

ایندھن کی کھپت میں ٹائر پریشر بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مینوفیکچررز کی جانب سے تجویز کردہ ٹائر پریشر کو برقرار رکھنا بہت اہم ہے۔ عام ٹائر پریشر B پلر کے اندر لکھاہوتا ہے۔ یہ گاڑی کا سینٹرل پلر ہوتا ہے۔ اسٹیکر ڈرائیور کی سائیڈ پر ہوتا ہے کہ جہاں دروازہ اور پلر بند ہونے پر آپس میں ملتے ہیں۔ درآمد شدہ گاڑیوں میں ٹائر پریشر عام طور پر فیول کیپ کے اندر لکھا ہوتا ہے۔ 

اگر ٹائر پریشر کم ہو تو ٹائر کا سڑک پر گرفت رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ اگر گرفت اچھی نہ ہو تو انجن کو زیادہ طاقت لگانا پڑتی ہے اور یوں ایندھن کی کھپت میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

گاڑی پر لوڈ 

گاڑی پر غیر ضروری بوجھ لادنے سے گریز کرنا ضروری ہے۔ گاڑی پر جتنا وزن ہوگا، انجن کو اتنا ہی زور لگانا پڑے گا جس کا مطلب ہے کہ ایندھن کی زیادہ کھپت ہوگی۔ 

گاڑی کی ایروڈائنامک صورت کی وجہ بھی سامنے سے آنے والی ہوا کے دباؤ کو کم کرنا ہوتا ہے۔ اگر چھت پر سامان رکھا ہوگا تو اس سے ہوا کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگی، انجن کو زیادہ زور لگانا پڑے گا اور یوں ایندھن زیادہ خرچ ہوگا۔ 

اگر موسم اچھا ہو تو تجویز ہے کہ گاڑی کی کھڑکیاں کھول دیں۔ اس سے سامنے سے آنے والی ہوا کو کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

اسپارک پلگز 

اسپارک پلگز کو بھی بروقت تبدیل کرنا چاہیے۔ اگر اسپارک پلگز خراب ہیں، پرانے ہیں یا ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں تو یہ انجن کے جلائے گئے ایندھن کی مقدار کو کم کر دیں گے۔ نہ جلنے والا ایندھن سائلنسر سے ایسے ہی نکل جائے گا جس سے اس کی کھپت میں اضافہ ہو جائے گا۔ 

واضح رہے کہ اسپارک پلگز کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ مقامی آٹو مارکیٹ میں اسپارک پلگز بہت مہنگے ہیں، اس لیے مکینک فلر گیج کو ٹھیک کرکے پہلے سے لگے ہوئے اسپارک پلگز سے ہی کام چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

AC کا استعمال 

اگر AC کھلا ہوا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کمپریسر چل رہا ہے یعنی ایندھن خرچ ہو رہا ہے۔ اگر موسم اچھا ہے تو پھر بہتر ہوگا کہ AC استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کے ایندھن کی بچت ہوگی۔ 

انجن بریکنگ 

اگر کار تیسرے یا چوتھے گیئر میں ہے تو نچلے گیئر میں ڈال کر گاڑی کی رفتار کو کم کرنا زیادہ بہتر ہے، بجائے اس کے کہ کار کے بریکوں کا استعمال کیا جائے۔ اس سے گاڑی کی رفتار ہموار انداز میں کم ہوگی۔ بریکس استعمال کرنے میں ایندھن خرچ ہوتا ہے، اس لیے ان کا بارہا استعمال ایندھن کی بچت پر برا اثر ڈال سکتا ہے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.