پاکستان میں دستیاب تمام چھوٹی SUVs کا مختصر موازنہ

عالمی دنیا میں گاڑیوں کی فروخت کا جائزہ لیا جائے تو ایک امر بہت واضح ہے کہ آئندہ سالوں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (SUV) طرز کو سبقت حاصل ہوجائے گی۔ یہ رجحان بڑی حد تک پاکستان میں بھی نظر آرہا ہے جس کی مثال ہونڈا وزل اور نسان جیوک کی مقبولیت سے لی جاسکتی ہے۔ اب سے چند ماہ قبل درآمد کی جانے والی کم قیمت SUVs کی تعداد میں بھی بتدریج اضافہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب بہت سے ڈیلرز اعتراف کر رہے ہیں کہ درآمد شدہ گاڑیوں پر بھی ‘اون’ لیا جارہا ہے جو کہ درآمد کنندگان کے کمیشن سے علیحدہ ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں چھوٹی SUVs کا مستقبل کس قدر تابناک ہے اور ملک میں گاڑیاں تیار کرنے والوں کے لیے اس زمرے میں کامیابی کے کس قدر امکانات موجود ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اب پاک سوزوکی چھوٹی SUVs کے زمرے میں اترتے ہوئے سوزوکی ویتارا متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گو کہ پاکستان میں یورپی اور امریکی اداروں کی بڑی SUVs بھی دستیاب ہیں تاہم اس مضمون میں ہم صرف ان چھوٹی SUVs کے درمیان موازنہ کر رہے ہیں کہ جن کے انجن (1800cc تک) اور قیمت نسبتاً کم ہے۔ ان میں جاپانی کار ساز اداروں ہونڈا، ٹویوٹا اور نسان کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ جرمن اداروں بی ایم ڈبلیو اور آوڈی کی بہترین گاڑیوں بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں دستیاب کم قیمت SUVs کا موازنہ

ماڈل ہونڈا کراس روڈ ٹویوٹا رش بی ایم ڈبلیو X1 نسان جیوک ہونڈا وزل آوڈی Q3 ہونڈا CR-V
لمبائی (ملی میٹر) 4285 4005 4439 4135 4294 4385 4545
چوڑائی (ملی میٹر) 1775 1695 1821 1765 1772 1831 1820
اونچائی (ملی میٹر) 1669 1690 1612 1500 1605 1608 1650
وزن (کلو) 1410 1200 1500 1170 1330 1550 1480
نشستیں 5 6 5 5 5 5 5
ویل بیس (ملی میٹر) 2700 2580 2670 2530 2610 2603 2620
انجن (cc) 1799 1495 1499 1500
1600
1200 ٹربو
1496 1400 2400
2000
انجن (ہارس پاور) 174 110 136 114
190
131 150 180
فیول ٹینک (لیٹر) 55 50 61 52 40 63 58
گیئر باکس 5-اسپیڈ آٹو 4-اسپیڈ آٹو 6-اسپیڈ CVT آٹو
CVT-M6 آٹو
7-اسپیڈ آٹو
CVT
7-اسپیڈ آٹو 5-اسپیڈ آٹو
گراؤنڈ کلیئرنس (ملی میٹر) 195 200 182.88 178 170 200 173
پہیوں کی ترتیب AWD FWD
4WD
FWD FWD
AWD
FWD
AWD
AWD 4WD
ایندھن پیٹرول پیٹرول پیٹرول پیٹرول ہائبرڈ پیٹرول پیٹرول

پاکستان میں عنقریب پیش کی جانے والی SUVs کی تفصیلات

گاڑی کا نام سوزوکی ویتارا آوڈی Q2
متوقع آمد دسمبر 2016 اوائل 2017
لمبائی (ملی میٹر) 4175 4191
چوڑائی (ملی میٹر) 1775 1794
اونچائی (ملی میٹر) 1610 1508
وزن (کلو) 1120
نشستیں 5 5
ویل بیس (ملی میٹر) 2500 2601
انجن (cc) 1586 999
انجن (ہارس پاور) 120 116
فیول ٹینک (لیٹر) 47
گیئر باکس 6-اسپیڈ آٹو
یا
5-اسپیڈ مینوئل
6-اسپیڈ مینوئل
گراؤنڈ کلیئرنس (ملی میٹر) 185
پہیوں کی ترتیب AWD FWD
ایندھن پیٹرول پیٹرول
Exit mobile version