سندھ میں اجرک کے لوگو والی اسمارٹ نمبر پلیٹیں متعارف کروائی جائیں گی

0 493

حکومت سندھ نے حال ہی میں پیلی نمبر پلیٹوں کے خاتمے اور ان کی جگہ اسمارٹ نمبر پلیٹیں متعارف کروانے کا آغاز کیا ہے، سماء نیوز نے بتایا۔ 

ان اسمارٹ نمبر پلیٹوں میں سندھ کی ثقافتی روایات کی ایک جھلک ہوگی۔ ہر اسمارٹ نمبر پلیٹ پر اجرک کا لوگو موجود ہوگا۔ اجرک کے ثقافتی ورثے کی جڑیں وادئ سندھ کی تہذیب سے جا ملتی ہیں جو سندھ کی تاریخ میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے سندھ کی نمبر پلیٹوں کی گاڑیوں کو دوسرے صوبوں سے ممتاز کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ دیہی سندھ کے عوام کے اوڑھنے پہننے کے انداز کو اختیار کرنے کا یہ منصوبہ سندھ کی ثقافت و تاریخ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک عمدہ خیال ہے۔ 

اجرک لوگو اسمارٹ ہوگا اور اس میں ٹیکنالوجی فٹ ہوگی، جو لوگوں کو اسے اسکین کرنے اور مالک، گاڑی کے ماڈل اور دوسری موزوں معلومات جاننے کی سہولت دے گی۔ پہلے مرحلے میں کُل 6 لاکھ اسمارٹ نمبر پلیٹیں جاری کی جائیں گی۔ ان میں سے 3 لاکھ موٹر سائیکلوں کے لیے ہوں گی اور باقی 3 لاکھ کاروں کے لیے۔ ان نمبر پلیٹوں کی وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ سے منظوری ابھی باقی ہے۔ نئی نمبر پلیٹیں اگلے سال یعنی 2020ء میں متعارف کروائی جائیں گی۔ 

یہ نمبر پلیٹیں سندھ میں کاروں اور موٹر سائیکلوں کی چوری کی روک تھام میں مدد دیں گی۔ کیونکہ نمبر پلیٹ اسکین کرکے مالک کا پتہ چلایا جا سکتا ہے اس لیے یہ نیا فیچر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو کی چوری روکنے میں پولیس کو مدد دے گا۔ دیگر صوبوں کو بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے اسمارٹ نمبر پلیٹیں متعارف کروانی چاہئیں۔ اسمارٹ رجسٹریشن نمبر پلیٹیں گاڑیوں کو دستاویزی صورت دینے اور لوگوں کو اصلی نمبر پلیٹ لگانے پر مجبور کرنے کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہیں۔ 

حکومت سندھ کو جلد از جلد اور بلاتاخیر اس منصوبے کی منظوری دینی چاہیے۔ عام طور پر ایسے اچھے منصوبے دفتر شاہی کے طویل اور ناگوار عمل اور سرخ فیتے کی وجہ سے متعارف نہیں ہوتے۔ ترقی یافتہ دنیا کے ایسے منصوبے ملک کی مجموعی ساکھ کو بہتر بنائیں گے اور ہمارے ملک میں آنے والے سیاحوں کے سامنے ایک اچھا پہلو ظاہر کریں گے۔ 

پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹیں رکھتے ہیں؛ البتہ اس میں اسمارٹ ٹیکنالوجی فیچر کی کمی ہے۔ حکومت پنجاب حکومت سندھ سے بڑا بجٹ رکھتی ہے اور ٹریفک میں رکاوٹ اور چوری کا مسئلہ بھی وہاں زیادہ ہے۔ حکومت پنجاب کو کاروں اور موٹر سائیکلوں کی چوری روکنے کے لیے اسمارٹ نمبر پلیٹیں متعارف کروانے میں حکومت سندھ کی پیروی کرنی چاہیے۔ 

سندھ میں اسمارٹ نمبر پلیٹیں متعارف کروائے جانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار نیچے تبصروں میں کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.