سانگ یونگ تیولی کی پاکستان میں ٹیسٹ ڈرائیو کو ایک بار پھر سے خفیہ طور پر دیکھا گیا

0 91

کچھ ماہ پہلے پاک وہیلز نے رپورٹ کیا تھا کہ سانگ یونگ تیولی کو پہلی بار پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران دیکھا گیا تھا۔ اتفاقیہ طور پر دیوان فاروق موٹرز کے اس طرف اشارہ کرنے کہ کیا اور سانگ یونگ پاکستان میں واپس آرہی ہیں، اس کے چند دن بعد ہی اس گاڑی کو دوبارہ دیکھا گیا۔ جب ایک بار اس صورت حال کو اجاگر کیا گیا تو رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی دوبارہ کبھی پاکستانی سڑکوں پر نہیں آئی یا کم از کم ایسا تندہی سے رپورٹ نہیں کیا گیا۔ بہرحال ابھی حالیہ دنوں میں اس گاڑی کے ایک اور یونٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پر آئی ہیں۔ لیکن اس بار ایک نئی سانگ یونگ تیولی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ اسی مالک کے نام اور انجن خصوصیات کے ساتھ رجسٹرڈ کی گئی ہے لیکن اس کا رجسٹریشن نمبر مختلف ہے جس سے ایک حیران کن بات سامنے آتی ہے کہ دیوان موٹرز نے پہلے موقع پر ہی اس گاڑی کے کتنے یونٹ درآمد کر لیے ہیں؟

ssangyong-tivoli-2-1

ssangyong-tivoli

یہ زیرِبحث گاڑٰی ایک سب کمپیکٹ کراس اوور ہے جس کا حقیقی طور پر آغاز 2015 میں ہوا۔ ابھی تک یہ گاڑی صرف ساؤتھ کوریا میں ہی اسیمبل ہو رہی ہے لیکن دیوان موٹرز کی سنجیدگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ ایک کار ساز کے طور پر واپس آرہا ہے اور یہ بات نئی آٹو ڈیویلپمنٹ پالیسی 2016-21 سے بھی مماثلت رکھتی ہے جس میں نئے آٹو برینڈز کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے اور اس لیے تیولی کی پاکستان میں پروڈکشن کی بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ آخری لیکن انتہائی اہم بات یہ ہے کہ یہ گاڑٰی 1.6L پیٹرول اور ڈیزل دونوں ویرینٹ میں آتی ہے جس کے ساتھ 6 سپیڈ M/T یا A/T گیئر باکس ملایا گیا ہے۔ مناسب قیمت پر ایک کمپیکٹ ایس یو وی کی دستیابی کا پہلو کافی دلچسپ ہے لیکن کمپنی نے اس نئی گاڑی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ سانگ یونگ تیولی کی قسمت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا اور اس بارے میں کچھ بھی کہنا یا پیش گوئی کرنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.