پاکستان میں گاڑیوں میں سکیورٹی فیچرز کی کمی پر سنیل منج کا تبصرہ
ایک کار حادثے میں قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کی حالیہ المناک موت نے ایک مرتبہ پھر عوام اور صنعتی ماہرین میں پاکستان میں بننے والی مقامی گاڑیوں میں سکیورٹی فیچرز کی کمی کے حوالے سے بحث کو چھیڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ متوفی کی جانب سے چلائی جانے والی گاڑی مقامی طور پر مینوفیکچرڈ نہیں تھی بلکہ ایک JDM گاڑی تھی جو ایئربیگز سے لیس تھی لیکن میڈیا کے مطابق تصادم کے بعد وہ ایئر بیگز کھلے نہیں۔
کئی حلقوں نے JDM گاڑیوں کے معیار پر بات کی ہے لیکن یہ ری فربشڈ گاڑیاں ہیں اور سڑکوں پر آنے سے پہلے انہیں چیک کرنے کا پاکستان میں کوئی نظام نہیں ہے۔ اس امر کی سخت ضرورت ہے کہ حکومت اس ضمن میں سنجیدہ اقدامات اٹھائے اور ملک میں کاروں کے معیار کو یقینی بنائے تاکہ قیمتیں جانی بچائی جا سکیں۔ جناب سنیل منج نے مندرجہ ذیل وڈیو میں ان تمام پہلوؤں پر گفتگو کی ہے:
اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔