سوزوکی کلٹس یورو II ماڈل 2012ء اپنے مالک کی نظر سے: کچھ خصوصیات اور تفصیلات

0 1,319

سوزوکی کلٹس پاکستان کی آٹوموبائل مارکیٹ کی کامیاب ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ پہلی جنریشن کی سوزوکی کلٹس تو اپنی مقبولیت کی وجہ سے بہت عرصے تک مارکیٹ میں جمی رہی۔ جس گاڑی کا آج ہم جائزہ لے رہے ہیں وہ 2012ء کی سوزوکی کلٹس یورو II ہے۔ اس گاڑی کے مالک نے اسے ڈھائی مہینے پہلے استعمال شدہ حالت میں خریدا تھا۔ پہلے اُن کے پاس ہونڈا سِٹی 2000ء ماڈل تھی۔ اس گاڑی کو بیچنے کے بعد وہ 2005ء ماڈل ہونڈا سٹی خریدنا چاہتے تھے لیکن انہیں یہ گاڑی اچھی کنڈیشن میں نہیں مل سکی۔ پھر انہوں نے PakWheels.com سے 2012ء ماڈل سوزوکی کلٹس لے لی۔ یہ گاڑی 72,000 کلومیٹرز چلی ہوئی ہے۔

ایکسٹیریئر اور انٹیریئر 

اس گاڑی کا انٹیریئر کافی کشادہ ہے اور پیچھے بیٹھنے والے افراد کے لیے تو کافی گنجائش موجود ہے خاص طور پر اگر اس کا مقابلہ دوسری ہیچ بیکس سے کیا جائے۔ ایکسٹیریئر ڈیزائن سادہ ہے اور کوئی تیز طرار شکل و صورت نہیں ہے۔ اتنا دھیما اور نفیس سا ڈیزائن فیملی کاروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس جنریشن کی کلٹس میں گھر بھر کے لیے کافی گنجائش ہے جبکہ ڈِگی میں سامان رکھنے کی بھی بڑی جگہ ہے۔ یہ کلٹس 1000cc کے لحاظ سے اچھی ایئر کنڈیشننگ بھی رکھتی ہے۔ نئی کلٹس اور نئی آلٹو کے مقابلے میں اس جنریشن کی کلٹس کا سسپنشن کافی ہموار ہے۔ اس کی نشستیں بھی آرام دہ ہیں اور اس میں سفر بہت آرام دہ ہوتا ہے۔ 

ڈیش بورڈ کے بیچ میں اور کلائمٹ کنٹرول وینٹ کے درمیان سلوَر ٹرِم کی موجودگی انٹیریئر کو ذرا پریمیم احساس دیتی ہے۔ ڈِگی میں ایک آڈیو یونٹ بھی موجود ہے جو دو اسپیکرز سے منسلک ہے۔ سائیڈ مِررز اور ڈور ہینڈلز باڈی کی رنگت کے نہیں بلکہ کالے رنگ کے ہیں۔ یہ کلٹس الائے رِمز کے بجائے پلاسٹک ویل کوَر کے ساتھ آتی ہے۔ پاک سوزوکی نے الائے رِمز 2016ء سے 2017ء کے ویرینٹس میں پیش کیے تھے۔ اس گاڑی میں گراؤنڈ کلیئرنس کا مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر گاڑی میں وزن زیادہ ہے تو اونچی نیچی جگہوں پر یہ زمین سے لگ سکتی ہے۔ کیونکہ یہ گاڑی زمین سے تھوڑی سی اُٹھی ہوئی ہے اور چوڑی چکلی باڈی رکھتی ہے اس لیے ذرا زیادہ پائیدار ہے اور چھوٹی جگہوں پر ہینڈلنگ میں مدد دیتی ہے۔

انجن اور ٹرانسمیشن

سوزوکی کلٹس 1.0L EFI انجن رکھتی ہے جو 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے منسلک ہے۔ یہ انجن ایندھن کے لحاظ سے بہت مؤثر ہے اور آرام دہ سفر دیتا ہے۔ 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن زبردست ہے اور گیئر تبدیل کرنے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ گیئر بکس اِس جنریشن میں بہت لمبے عرصے تک آتا رہا۔ یہ ٹرانسمیشن کو بھی پائیدار اور لمبے عرصے تک چلنے والا بناتا ہے۔ اس انجن اور باڈی سائز کے ساتھ کلٹس کی یہ جنریشن تیز رفتار پر کبھی کبھی مسئلہ پیدا کر سکتی ہے۔ 

ایندھن کا اوسط اور مرمت 

سوزوکی کلٹس شہر میں 12 سے 13 کلومیٹرز فی لیٹر دیتی ہے اور شاہراہ پر یہ 15 سے 16 کلومیٹر دے سکتی ہے۔ کیونکہ پاکستان بھر میں ڈیلرز کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے، اِس لیے پرزوں کی دستیابی کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ پھر سوزوکی کلٹس کے پُرزے سستے بھی ہیں اور مقامی مارکیٹ سے باآسانی خریدے بھی جا سکتے ہیں۔ آئل کی تبدیلی آپ کو ایک مرتبہ میں 3,000 روپے کی پڑ سکتی ہے جو ہر 4 سے 5 ہزار کلومیٹرز کے بعد کروانی پڑتی ہے یعنی اس لحاظ سے بھی یہ کافی سستی ہے۔ 

جائزہ وڈیو یہاں دیکھیں: 

حتمی رائے 

اس گاڑی کے مالک کے مطابق کلٹس میں جن چیزوں کی کمی محسوس کی جا سکتی ہے وہ ABS بریکس اور پاور اسٹیئرنگ ہیں۔ ویسے سوزوکی کلٹس کی ری سَیل ویلیو بھی اچھی ہے اور آپ اسے باآسانی خرید اور فروخت کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں کلٹس چلانے کا یہ ایک مثبت پہلو ہے۔ سوزوکی کلٹس چلانا نہ صرف جیب پر ہلکا پڑتا ہے بلکہ زبردست ری سَیل کی وجہ سے یہ آپ کی سرمایہ کاری کو بھی محفوظ رکھتی ہے۔ 

اس حوالے سے اپنے تبصرے نیچے پیش کیجیے اور مزید معلوماتی خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.