سوزوکی انزوما ایجس: سیکورٹی اداروں کے لیے خصوصی موٹر سائیکل

پاک سوزوکی نے سیکورٹی اداروں کے لیے خاص طور پر تیار کی گئی سوزوکی انزوما ایجس پیش کردی ہے۔ یہ موٹر سائیکل پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں ہی تیار کی گئی ہے اور اپنی پیش رو سوزوکی انزوما سے زیادہ بہتر ہے۔ یاد رہے کہ سوزوکی انزوما 250 سی سی موٹر سائیکل ہے جس کی قیمت سوا 7 لاکھ روپے ہے۔

سوزوکی ازوما ایجس 20 ستمبر 2015ء کو پیش کی گئی۔ اس کی تعارفی تقریب شہر قائد میں ہوئی جس میں جاپان کے سفیر ہیروشی اینوماتا اور وفاقی وزیر محمد بلیغ الرحمن نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخواہ کی ٹریفک پولیس کو سوزوکی انزوما دی جائے گی

سیکورٹی اداروں کے لیے خصوصی طور پر موٹر سائیکل تیار کرنے کا مقصد انہیں محفوظ، باسہولت اور دیگر ضروری سامان سے لیس موٹر سائیکل فراہم کرنا ہے۔ پاک سوزوکی نے انزوما ایجس میں زیادہ بہتر بریکس اور ٹائرز کا استعمال کیا جس سے موٹر سائیکل پر مضبوط گرفت حاصل ہوسکے گی۔ یہ موٹر سائیکل سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہے۔

Exit mobile version