جنیوا موٹر شو 2016 میں دکھائی جانے والی 10 بہترین سُپر کارز

0 158

86 واں بین الاقوامی جنیوا موٹر شو 2016 زور و شور سے جاری ہے۔ اس میں پرتعیش اور مہنگی گاڑیوں سے لے کر چھوٹی ہیچ بیکس اور 4×4 گاڑیوں تک سب ہی کچھ شامل ہے۔ دنیا بھر کے کارساز ادارے جہاں اپنی نئی گاڑیوں کے ساتھ اس میلے کی زینت بڑھا رہے ہیں وہیں مستقبل میں پیش کی جانے والی گاڑیوں کے چند نمونے بھی اس شو کا حصہ ہیں۔ اس موٹر شو میں اب تک کئی طرز کی گاڑیاں پیش کی جاچکی ہیں جن میں سے ہم اپنے قارئین کو دس بہترین سُپر کارز سے متعلق بتا رہے ہیں۔ ان مہنگی سُپر کارز نے جنیوا موٹر شو کے حاضرین کو بہت زیادہ متاثر کیا۔

بوگاتی شیرون

سب سے پہلے بات کرتے ہیں شیرون کی جو دور حاضر کی جدید ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی کا چلتا پھرتا شاہکار ہے جس کا تمام تر سہرا بوگاتی اور شیرون کے سر باندھا جانا چاہیے۔ اس گاڑی کی صرف قیمت ہی ہوش ربا نہیں بلکہ اس کے اعداد و شمار بھی آپ کو شدید حیرت میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر شیرون میں سب سے بڑا کلچ لگایا گیا ہے اور یہ کہ اس کی رفتار 260 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ بلاشبہ جنیوا موٹر شو کی سب سے بہترین گاڑی ہے جس نے کثیر تعداد میں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

لامبورگنی سینتِ نیریو

لامبورگنی نے اس موٹر شو میں اپنی منفرد سپر کار ‘ سینتِ نیریو ‘ پیش کی ہے۔ اسے آپ لامبورگنی ایونتادور کی جدید شکل کہہ سکتے ہیں البتہ اس کی رفتار ایونتادور سے 20 بریک ہارس پاور زیادہ ہے۔ اس میں 6500 سی سی V12 انجن لگایا گیا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 217 میل فی گھنٹہ ہے۔ یہ گاڑی چاروں پہیے کی قوت سے چلتی ہے اور صرف 2.8 سیکنڈ یں 0 سے 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتی ہے۔ لامبورگنی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ وہ صرف 40 سینتِ نیریو بنا ئے گا جن میں سے ہر ایک قیمت تقریباً 19 لاکھ ڈالر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام کی تمام گاڑیاں پہلے ہی خریدی کی جاچکی ہیں۔

میکلارن اسپیشل آپریشنز P1

میکلارن P1 کا نام دنیا کی مشہور ترین گاڑیوں میں شامل ہے اور اب میکلارن اسپیشل آپریشنز کے شعبے نے 2 لاکھ پاؤنڈ خرچ کر کے اسے مزید بہتر بنا یا ہے۔ یہ میکلارن اسپیشل آپریشنز کی پہلی ہائبرڈ سُپر کار ہے جس میں کاربن فائبر پینل اور ‘ لیو بلو’ رنگ استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ P1 کی تیاری میں 24 قیراط سونا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اگر آپ بھی اپنی میکلارن P1 میں یہ تمام چیزیں شامل کروانا چاہتے ہیں تو پہلے 3 لاکھ ڈالر جمع کرلیجیے۔ ویسے یہاں آپ کو بتاتےچلیں کہ 3 لاکھ ڈالر میں میکلارن 570S بھی خریدی جاسکتی ہے۔

آسٹن مارٹن DB11

بالآخر آسٹن مارٹن نے DB سیریز میں نئی گاڑی پیش کر ہی دی جسے DB11 کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل آخری بار DB9 سال 2003 میں پیش کی گئی تھی۔ گاڑی کو صرف اگلا حصے دیکھ کر ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہو نا ہو یہ آسٹن مارٹن ہی ہے۔ اس گاڑی کو ڈیزائن کرتے ہوئے اصلی گاڑی سے مطابقت رکھنے کی کوشش کی گئی ہے اور تھوڑا منفرد بنانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ آسٹن مارٹن کے نئے جڑواں – ٹربو V12 موٹر سے نکلنے والی گیسز کو خارج کرنے کے لیے عقب میں دو ایگزاسٹ لگائے گئے ہیں۔ یہ نیا انجن 600 بریک ہارس پاور اور 700 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتا ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 200 میل فی گھنٹہ ہے۔ اس کا V12 انجن 8-اسپیڈ ZF آٹومیٹک گیئرباکس سے جڑا ہے۔ اس میں آسٹن مارٹن GT، اسپورٹ اور اسپورٹ+ ڈرائیونگ ماڈلز دیئے گئے ہیں۔اس کا وزن تین سال قبل پیش کی گئی DB9 سے 20 کلوگرام کم ہے یہی وجہ ہے کہ صرف 3.9 میں یہ گاڑی 0 سے 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار کو چھوسکتی ہے۔ نئی آسٹن مارٹنDB11 کی قیمت 1,54,900 پاؤنڈز ہے۔

رولز رائس ریتھ اور گھوسٹ بلیک بیج

پرتعیش گاڑیاں پیش کرنے والا مشہور ادارہ رولز رائس جنیوا موٹر شو میں سیاہ گاڑی کے ساتھ آیا ہے۔ یہ گاڑی اتنی زیادہ سیاہ بنائی گئی ہے کہ اس کا نام بھی بلیک بیج رکھ دیا گیا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ رولز –رائس اپنے خطرناک تیور دکھانا چاہتا ہے۔ ادارے کے جاری اعلامیے میں بھی اس کے سیاہ رنگ کو بہت منفرد بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ نئی بلیک بیج کو 2 دروازوں والی ریتھ اور گھوسٹ سیڈان کے طرز پر پیش کیا جائے گا۔ اس گاڑی پر بونٹ پر موجود رولز رائس کے منفرد نشان Spirit of Ecstasy کو بھی سیاہ رنگ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ گاڑی صرف انداز ہی نہیں بلکہ کارکردگی میں بھی منفرد ہے۔ رولز –رائس گھوسٹ کی رفتار 40 ہارس پاور زیادہ بڑھا دی گئی ہے۔ برق رفتاری کے لیے ٹرانسمیشن سافٹویئر کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ سستی ترین رولز – رائس بلیک بیج کی قیمت تقریباً 3 لاکھ ڈالر ہوگی۔

پورشے 911 آر

پورشے نے 911 آر ان نقادوں کے لیے پیش کی ہے جو پورشے کی 911 جی ٹی 3 اور 911 جی ٹی 3 آر ایس پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔ اس گاڑی کو جنیوا موٹر شو میں پیر کے روز پیش کیا گیا۔ پورشے 911 آر آئندہ سال 50 سال مکمل کرنے والی گاڑی کا اظہارِ عقیدت ہے۔ یہ نئی پورشے 911 آر دراصل جی ٹی 3 آر ایس کی طرز پر بنائی گئی ہے تاہم اس میں ڈیول –کلچ کے بجائے روایتی 6-اسپیڈ مینوئل گیئرباکس شامل کیا گیا ہے۔ البتہ اس میں جی ٹی 3 آر ایس کا 4 ہزار سی سی انجن ہی لگایا گیا ہے جو 493 ہارس پاور اور 460 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرے گا۔ قدرے کم وزنی 911 آر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 200 میل فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ ایسی صرف 911 (نو سو گیارہ) گاڑیاں تیار کی جائیں گی جن میں سے ہر ایک کی قیمت تقریباً 1,36,900 پاؤنڈز ہوگی۔

شیورلیٹ کورویت گراں اسپورٹ کوپے

جنیوا موٹر شو 2016 میں صرف یورپی گاڑیوں ہی کا چرچا نہیں ہورہا بلکہ دیگر خطوں سے بھی کئی بیش قیمت گاڑیاں توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔ انہی میں سے ایک 6200 سی سی V8 انجن کی حامل شیورلیٹ کورویت گراں اسپورٹ بھی ہے۔ اس میں بہتر بریمبو بریکس، بہتر سسپنشن اور نئی اسپرنگز کے ساتھ بہتر گرفت کے لیے جنرل موٹرز (GM)کی مقناطیسی اور برقی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ اس میں شامل مینوئیل ٹرانسمیشن سے منسلک نیچرلی اسپریٹڈ انجن 453 ہارس پاور فراہم کرسکتا ہے۔

لیکسز LC500h

مشہور LFA بنانے والے کار ساز ادارے لیکسز (Lexus) نے اپنی پہلی ہائبرڈ اسپورٹس کار متعارف کروائی ہے جسے لیکسز LC500h کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نئی ہائبرڈ گاڑی 3500 سی سی V6 انجن کی حامل ہے جو برقی موٹر کے ساتھ 354 بریک ہارس پاور فراہم کرسکتا ہے۔ انجن اور برقی مور ایک eCVT ٹرانسمیشن سے منسلک ہیں۔ لیکن لیکسز LC500h کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا 4-اسپیڈ مینوئل گیئر براہ راست برقی موٹر سے جڑا ہوا ہے۔ پس منظر میں یہ دونوں مل کر دس گیئر تبدیل کرتے ہیں۔ چار گیئر ڈرائیور کے تبدیل کرنے پر جبکہ چھ گیئر CVT از خود سنبھالتا ہے۔ لیکسز نے اس گاڑی کے زیادہ اعداد و شمار تو فراہم نہیں کیے البتہ یہ دعوی کیا ہے کہ LC500h صرف 5 سیکنڈ میں 0 سے62 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔

فراری GTC4 لوسو

فراری (Ferrari) نے FF سیریز کو خیرباد کہتے ہوئے نئی GTC4 لوسو پیش کردی ہے۔ یہ پچھلی گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار اور خوبصورت ہے۔ نئی فراری میں پہلے سے بہتر نیچرلی اپسریٹڈ 6300 سی سی V12 انجن لگایا گیا ہے۔ پچھلی گاڑیوں میں یہ انجن 651 ہارس پاور فراہم کرتا تھا لیکن اب یہ 681 ہارس پاور تک فراہم کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹارک بھی پہلے 683 نیوٹن میٹر تھا جو اب 697 نیوٹن میٹر ہوگیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 208 میل فی گھنٹہ ہی بتائی جارہی ہے البتہ 0 سے 62 میل فی گھنٹہ رفتار تک رسائی کو دو تہائی سیکنڈ کم کیا گیا ہے۔ نئی گاڑی فراری کے 4-ویل اسٹیئرنگ سسٹم لگایا گیا ہے۔ اندونی حصے میں بھی بہترین کی گئی اور اب ہر مسافر کے لیے علیحدہ LCD پینل شامل کردیے گئے ہیں۔ اس گاڑی کی ممکنہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈز ہوگی۔

اسپائکر C8 پری لیئٹر

نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے کار ساز ادارے اسپائکر نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے اور اس موٹر شو میں اپنی نئی 525 بریک ہارس پاور اسپورٹس کار C8 پری لیئٹر ے ساتھ شرکت کی ہے۔ اس سے قبل جنیوا موٹر شو 2013 میں اس گاڑی کا تصور ویناتور (Venator) کے نام سے پیش کیا گیا تھا۔ کار ساز ادارے نے اس گاڑی کے پارٹس خصوصی CNC مشین پر تیار کیے ہیں۔ پچھلی اسپائکر گاڑیوں کی طرح اس میں بھی روایتی گیئرشفٹ لیور لگایا گیا ہے۔ اندرونی حصہ ہمیشہ کی طرح شاندار ہے۔ C8 پری لیئٹر میں آڈی کی تیار کردہ 4200 سی سی V8 موٹر لگائی گئی ہے ۔ 525 ہارس پاور فراہم کرنے والے انجن کے ساتھ یہ گاڑی صرف 3.7 سیکنڈ میں 0 سے 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 201 میل فی گھنٹہ ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.