ننھی بی ایم ڈبلیو جس نے 1964ء میں 9 لوگوں کوآزادی دلائی

0 196

BMW اسیٹا (Isetta) نہ صرف تاریخ کی سب سے چھوٹی BMW ہے بلکہ یہ اس کی سب سے نمایاں گاڑیوں میں سے ایک بھی تھی۔ چند روز پہلے BMW نے ایک مختصر فلم “The Small Escape” جاری کی۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح چھوٹی اور پھرتیلی BMW نے سرد جنگ کے دوران 9 لوگوں کو آزادی دلانے میں مدد دی۔ یہ راز طویل عرصے سے دنیا سے چھپا کر رکھا گیا، لیکن حال ہی میں اسے ظاہر کر دیا گیا۔

یہ کہانی کلاؤس-گونتر جیکبی کی ہے جنہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مشرقی برلن چھوڑنے کے چھ سال بعد اپنے دوست کو انتہائی سخت بارڈر کو پار کروانے کا دلیرانہ قدم اٹھایا۔ جیکبی دیوارِ برلن کے اُس پار اب بھی دوست رکھتے تھے۔ ان میں سے ایک نے رابطہ کیا اور یہاں سے بھاگنے میں مدد کا مطالبہ کیا۔ ایسا کرنے کے لیے انہیں ایک مضبوط پلان کی ضرورت تھی اور ایک کار استعمال کرتے ہوئے کسی کو اسمگل کرنا مشکل کام تھا۔ کیونکہ سرحد پر موجود فوجی اچھی طرح چیک کیے بغیر کسی کو جانے نہیں دیتے تھے، اس کے باوجود جیکبی کا سمجھنا تھا کہ ایک کار کا استعمال مناسب آپشن ہے اور ان کی اسیٹا یہ کام بخوبی کرے گی۔ سپاہیوں کو شک نہیں ہوگا کہ ایک اتنی چھوٹی گاڑی لوگوں کو سرحد پار اسمگل کرنے میں استعمال ہوگی کیونکہ اس گاڑی میں تو دو لوگوں کا بیٹھنا بھی مشکل کام ہے جیسا کہ BMW خود بھی مانتا تھا۔ 

انہوں نے یہ کیسے کیا؟ 

مناسب ڈِگی نہ ہونے کی وجہ سے جیکبی نے گاڑی کی مختلف چیزیں نکالیں، جو ان کے حساب سے ضروری نہیں تھیں۔ ایک بالغ شخص کے لیے کافی جگہ بنانے کے لیے انہوں نے ایئر فلٹر، اضافی ٹائر اور ہیٹنگ سسٹم نکال دیا۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے بینچ سیٹ کے پیچھے کچھ اضافی جگہ بنانے کے لیے 13 لیٹر کے چھوٹے فیول ٹینک کی جگہ صرف 2 لیٹر کا کنستر لگا دیا۔ 

یہ کام مکمل ہو جانے کے بعد اب اصل کام کرنا تھا۔ اسیٹا کو سرحد پار لے جایا گیا جہاں کوسٹر انتظار کر رہے تھے۔ 23 مئی کو نصف شب دونوں کامیابی کے ساتھ واپس مغربی برلن پہنچ گئے اور یوں یہ مشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ اسی خیال پر کام کرتے ہوئے آٹھ دیگر افراد بھی ایسی ہی موڈیفائیڈ اسیٹاز میں اسمگل ہوئے۔ یعنی جیکبی کی کوشش صرف ایک مرتبہ کی کامیابی نہیں تھی، بلکہ اس نے ظاہر کیا کہ اسیٹا اتنی چھوٹی اور ننھی کار تھی کہ کسی نے سوچا بھی نہیں کہ اس میں کسی انسان کو اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تقریباً 80 سال بعد جیکبی ایک عجائب گھر میں ٹور گائیڈ ہیں کہ جہاں ان کی گاڑی نمائش کے لیے موجود ہے۔ 

 “The Small Escape” یہاں دیکھیں!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.