پاکستان میں ٹویوٹا فورچیونر 2016 کی جانچ؛ خفیہ تصاویر منظر عام پر

0 250

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سال 2016 کے دوران ٹویوٹا انڈس موٹرز نے کافی مصروف رہنے کا ارادہ کیا ہوا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں کرولا کے تقریباً تمام ہی ماڈلز میں نئی خصوصیات شامل کی گئیں اور اب چند ماہ قبل اعلان کردہ ٹویوٹا فورچیونر کے نئے انداز (facelift) کی باضابطہ جانچ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ ٹویوٹا فورچیونر کے اس نئے انداز کا اعلان رواں سال مئی میں ٹویوٹا انٹرنیشنل کی جانب سے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی ہونڈا سِوک کی قیمت میں دستیاب استعمال شدہ جاپانی گاڑیاں

1.0

2.0

3.0

4.0

ٹویوٹا فورچیونر (Toyota Fortuner) کا نیا انداز پہلے سے زیادہ دلکش اور جذباتی معلوم ہوتا ہے۔ اس بار نئے انداز کو متعدد جدید خصوصیات سے بھی لیس کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ اہم اور دلچسپ بات یہ ہے اس بار ٹویوٹا نے اسے نئے IMV (انوویٹو انٹرنیشنل ملٹی-پرپز وہیکل) پلیٹ فارم پر تیار کیا ہے۔ اس میں شامل ڈیزل انجن ٹویوٹا کی نئی GD سیریز سے لیا گیا ہے جبکہ پیٹرول انجن پرانے ماڈل ہی کی طرح 2700cc وی وی ٹی آئی 4-سلینڈر انجن ہے۔ صرف گاڑی کی رفتار ہی میں بہتری نہیں کی گئی بلکہ مسافروں کے لیے شامل حفاظتی سہولیات کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ٹویوٹا نے اس SUV کے تمام ہی ماڈلز میں بہترین و معیاری سفری تجربے کے لیے FIRM (Frame with Integrated Rigidity Mechanism) بھی تیار کیا ہے۔

نئی ٹویوٹا فورچیونر ماہانہ اقساط پر حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

2015 Reveal of All New Toyota Fortuner. (Crusade pre-production model shown)

2016-Toyota-fortuner-interior

toyota-fortuner-facelift

اس نئی SUV کی آمد گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے کافی دلچسپ رہے گی۔ اس سے ٹویوٹا انڈس موٹرز کی پاکستان میں بہتر سے بہتر اور جدید گاڑیاں متعارف کروانے کا عزم بھی ظاہر ہوتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.