ٹویوٹا IMC نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے وارنٹی پیریڈ میں اضافہ کردیا

پاکستان میں نئے آٹومیکرز کے داخلے کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں مقابلہ کافی سخت ہو چکا ہے، جس سے مقامی آٹوموبائل مینوفیکچررز صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ بہتر مقابلے کے لیے ٹویوٹا IMC نے اپنی گاڑیوں کی وارنٹی 2 سال یا 50,000 کلومیٹر سے بڑھا کر 3 سال یا 1,00,000 کلومیٹر کردی ہے۔ یہ ٹویوٹا کے اس دعوے کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ صارفین کو ترجیح دیتا ہے؛ ساتھ ہی یہ بعد از فروخت سروسز کو بھی بہتر بناتا ہے۔

دنیا بھر کے آٹو مینوفیکچررز اپنی مصنوعات کو مارکیٹ کرنے کے لیے وارنٹی کو فروخت کے ایک اہم نکتے کی حیثیت سے استعمال کرتے ہیں۔ ٹویوٹا دنیا کے چند حصوں میں اپنی پیشکش کو نمایاں کرنے کے لیے 10 سال کی وارنٹی تک پیش کرتا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ٹویوٹا IMC نے مقامی آٹوموٹو مارکیٹ کا منظرنامہ ہی تبدیل کردیا ہے۔ اس قدم کا لازماً خیرمقدم ہوگا کیونکہ اس نے صارفین کو فائدہ حاصل ہوگا کہ جنہیں وارنٹی، فیچرز، بعد از فروخت سروسز اور خصوصیات کے سلسلے میں بہتر ڈیل ملے گی۔

انڈس موٹر کمپنی کے CEO علی اصغر جمالی کے مطابق اضافی وارنٹی صارفین کا اعتماد جیتنے کے لیے دی گئی ہے۔انہوں نے مزید زور دیا کہ ٹویوٹا پائیدار اور دلکش گاڑیاں بنانے میں پیش پیش رہتا ہے۔ آٹوموٹِو ڈیولپمنٹ پالیسی ‏2016-2021ء‎ نے کئی نئی اداروں کا خیرمقدم کیا ہے جو پاکستان میں اپنی گاڑیاں پیش کرنے کے عمل میں ہیں۔ ان میں سے چند گاڑیاں پہلے ہی فروخت کے لیے پیش ہو چکی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کے مارکیٹ میں آنے سے مقابلے کا ماحول مزید سخت ہوگا اور دیگر آٹومینوفیکچررز کو بھی ٹویوٹا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وارنٹی کو بڑھانا ہوگا۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبروں اور مقامی و بین الاقوامی آٹوموٹو مارکیٹ کی خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Exit mobile version