ٹویوٹا IMC نے قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا، نومبر سے نافذ العمل ہوں گی

0 153

روپے کی قدر میں ہوتی حالیہ کمی کی وجہ سے مقامی آٹومیکرز میں سے ایک ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنے والے اعلامیہ کے مطابق نومبر اور دسمبر کے لیے نئی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ 50,000 (کم از کم) سے 175,000 (زیادہ سے زیادہ) روپے کا ہے۔ ادارے نے ان بکنگز اور ڈلیوریز کے لیے علیحدہ قیمتیں دی ہیں جو اکتوبر اور دسمبر 2018ء کے درمیان کی گئی ہیں۔ اور جنوری سے قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر تبدیل کیا جائے گا۔

مزید برآں، شرائط و ضوابط کے مطابق، صارفین جنہیں گاڑیاں اکتوبر اور نومبر 2018ء میں ملنی ہیں اور وہ بکنگ کے وقت جزوی ادائیگی کرچکے ہیں کو اضافہ شدہ خوردہ قیمت فروخت (RSP) کا 50 فیصد ادا کرنا ہوگا؛ البتہ نیا RSP ان پر لاگو نہیں ہوگا جو بکنگ کے وقت ہی مکمل ادائیگی کر چکے ہیں۔ دسمبر کی بکنگز کے لیے نئی RSP کا 50 فیصد جزوی اور مکمل دونوں ادائیگیوں پر لاگو ہوگا۔

جنوری 2019ء سے گاڑیوں کی قیمت پر ایک مرتبہ پھر غور کیا جائے گا جب (زیادہ سے زیادہ) 350,000 روپے تک کا زبردست اضافہ متوقع ہے۔

نئی قیمتوں کی فہرست درج ذیل ہے:

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.