ٹویوٹا ‘بغیر ڈرائیور’ کی گاڑیوں پر 50 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا

0 126

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) پر ہونے والی تحقیق و ترقی کو دیکھتے ہوئے جاپانی کار ساز ادارے ٹویوٹا نے بھی اس میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اسٹین فورڈ یونیورسٹی اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی مشترکہ تحقیق میں ٹویوٹا کی جانب سے آئندہ پانچ سالوں میں 50 ملین امریکی ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ یہ رقم مصنوعی ذہانت پر ہونے والی تحقیق کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

لیکسس انٹرنیشنل کے صدر اور ٹویوٹا وٹر کارپریشن كيوتاكاآیسے نے کہا کہ

ہم ابتدائی طور پر ذہانت کی حامل گاڑیوں کی ٹیکنالوجی پر کام کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے جس کا اولین مقصد ٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے اور اس کے بعد بہتر موبیلٹی اور روبوٹکس کے ذریعے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہمارا بنیادی ہدف ہے۔

دو-سیٹ والی نئی گاڑیوں کے پلیٹ فارم تعمیر کرنے کے لیے ٹویوٹا نے بی ایم ڈبلیو کے ساتھ بھی شراکت داری کا آغاز کیا ہے جس سے نئی سوپرا اور زی 4 سامنے آنے کی توقع ہے۔ یہ شرکت داری کئی حوالوں سے کارساز اداروں کو مدد دے گی جن میں اخراجات کی کمی اور ماہرین کے درمیان رابطے کے ذریعے بہترین تخلیق سامنے آنے کی بھی امید ہے۔

ہم بغیر ڈرائیور کی گاڑیوں کے خلاف بہت سے دلائل دے سکتے ہیں لیکن ٹویوٹا جیسی بڑے ادارے کی جانب سے اس طرف پیشقدمی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہی گاڑیوں کا مستقبل ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.