ڈرائیونگ کے بعد ٹربو چارجڈ انجن کو بند کرنا اچھا کیوں نہیں؟

0 1,739

ٹیکنالوجی کے اِس دور میں ہر چیز کارکردگی اور حجم کے اعتبار سے مؤثر ہوتی جا رہی ہے۔ آج آٹوموبائل ٹیکنالوجی میں کافی ترقی ہونے کے بعد چھوٹی displacement کے ٹربو چارجڈ انجن مقبول ہوتے جا رہے ہیں۔ ان انجنوں کے مقبول ہونے کی وجہ ان کی طاقت ہے۔ ٹربو چارجڈ انجن کم RPMs پر ہی اسی displacement اور ٹیکنالوجی کے دوسرے انجنوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقت اور ٹارک فراہم کرتے ہیں۔ 

یہ انجن اب عام ہوتے جا رہے ہیں اور ہمیں بھی ان انجنوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے حوالے سے کافی کچھ جاننے کی ضرورت ہے۔ 

ٹربو انجن کو جو چیز سب سے زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے وہ اسے ڈرائیونگ کے فوراً بعد بند کر دینا ہے۔ اگر آپ ٹربو چارجڈ انجن والی گاڑی رکھتے ہیں تو یہ بلاگ آپ کے لیے کافی معلوماتی ہوگا کہ آپ کس طرح اپنی گاڑی کے انجن کو نقصان سے بچا سکتے ہیں۔ آئیے پتہ لگاتے ہیں کہ کسی ٹربو چارجڈ انجن کو اچانک بند کر دینا کیوں اچھا نہیں۔

ٹربو چارجڈ انجن کا کام 

ٹربو چارجڈ انجن کو اچانک بند کرنے کے بارے میں تفصیل جاننے سے پہلے ہمیں ٹربو چارجڈ انجن کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے۔ سادہ الفاظ میں بتائیں تو ٹربو چارجر اندر آنے والی ہوا کو compress ہے اور پریشرائزڈ ہوا کو انجن کے اِن ٹیک میں شامل کرتا ہے۔ ہوا combustion chamber میں تب داخل ہوتی ہے جب پسٹن نیچے کی جانب اسٹروک دے رہا ہوتا ہے۔ جب زیادہ آکسیجن انجن میں داخل ہوتی ہے تو زیادہ ایندھن جلتا ہے اور یوں زیادہ طاقت ملتی ہے۔ جلنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اضافی گرم گیس combustion chamber سے exhaust کے ذریعے باہر نکل جاتی ہے۔ یہ اضافی گیس ٹربو چارجر کے ذریعے باہر جاتی ہے اور compressor wheel کو گھماتی ہے اور یوں ٹربو چارجر کے لیے مخالف سمت سے ٹھنڈی ہوا کھینچنا ممکن ہو جاتا ہے اور یہ عمل چلتا رہتا ہے۔ 

آجکل ٹربوچارجڈ انجن انٹرکولر کے ساتھ آتے ہیں۔ بغیر انٹر کولر والے ٹربو چارجڈ انجن زیادہ درجہ حرارت کا سامنا کر سکتے ہیں۔ ٹربو چارجڈ انجن بند ہونے کے بعد inertia کے دوران بھی گھومتا رہتا ہے۔ کسی ٹربو چارجڈ انجن کو بچانے کے کئی طریقوں میں سے ایک idling کا استعمال ہے۔

Idling

جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ ٹربو چارجڈ انجن باہر نکلنے والی گیسوں سے چلتا ہے۔ باہر نکلنے والی گرم گیسیں اور گھومنے کی بہت تیز رفتار طویل ڈرائیو کے بعد اس انجن کو بہت گرم کر دیتی ہے۔ یہ زیادہ درجہ حرارت انجن آئل کو جلانے اور اس کی کیمیائی خاصیتیں ختم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اس صورت میں اگر آپ طویل ڈرائیونگ کے بعد کارکا انجن اچانک بند کر دیں گے تو نکلنے والی گیسیں ٹربو چارجر کے اندر ہی پھنسی رہیں گی۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ چیز انجن کو برباد کر سکتی ہے اور اس کی زندگی بھی کم کر دیتی ہے۔ ڈرائیور کو یہ امر یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ انجن کو مکمل lubrication ملے اور اس میں کوئی خطرناک دھواں نہ رہ جائے، اس لیے ڈرائیور کو انجن بند کرنے سے پہلے گاڑی کو idle کرنے کی ضرورت ہے۔ idling کا عمل آئل اور coolant کو انجن کے درمیانی حصے میں بہنے کی اجازت دے گا۔ اگر آپ کے پاس گاڑی کو idle کرنے کے لیے وقت نہیں ہے تو پھر انجن بند کرنے سے پہلے گاڑی کو چند کلومیٹرز تک کم RPMs پر چلائیں تاکہ اس کا درجہ حرارت کم ہو جائے اور اسے خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.