یونائیٹڈ آٹوز نئی ہیچ بیک ‘براوو’ متعارف کروائے گا [اپڈیٹ]

0 247

یونائیٹڈ آٹوز نے انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (IPO) میں گاڑی کے ڈیزائن کے کاپی رائٹ کے لیے درخواست دی ہے۔

PakWheels.com نے گزشتہ سال نومبر میں بتایا تھا اور یہ سب سے پہلے یہ خبر لایا تھا کہ موٹر سائیکلیں بنانے والا مقامی ادارہ یونائیٹڈ آٹوز ملک میں 800cc اور 1000cc کی نئی گاڑیاں لائے گا۔ اور اس کے لیے کمپنی نے لاہور میں اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ بھی تعمیر کیا ہے۔

خبروں کے مطابق ہیچ بیک 800cc کی مہران جیسی گاڑی ہے۔ ہمیں معلوم ہوا تھا کہ ادارے نے J-TT کے دو یونٹ درآمد کیے ہیں اور اب لگتا ہے کہ ادارہ نئی ہیچ بیک جاری کر سکتا ہے، مہران کی نقل نہیں یا ممکن ہے کہ ایک نہیں بلکہ مقامی صارفین کے لیے دو ہیچ بیکس جاری کرے، کیونکہ یونائیٹڈ آٹوز نے انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان میں ایک گاڑی کے کاپی رائٹ کے لیے درخواست دی ہے جس کا نام ‘یونائیٹڈ براوو’ ہے۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد ہم نے یونائیٹڈ کے حکام سے رابطہ کیا، اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے پاکستانی صارفین کے لیے اپنی نئی گاڑی کے لیے واقعتاً کاپی رائٹ کی درخواست دی ہے۔

یہ اُن تمام خصوصیات سے لیس ہے جو مقامی طور پر بننے والی ہیچ بیکس میں نہیں ہوتیں، یونائیٹڈ کے عہدیدار نے مزید کہا۔ ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی کہ کمپنی دو نئی ہیچ بیکس جاری کرے گی یا مندرجہ بالا میں سے صرف ایک ہی پیش کی جائے گی۔ مزید برآں، پچھلے سال ادارے کی جانب سے تصدیق ہو چکی تھی کہ وہ 2018ء کی پہلی ششماہی میں نئی گاڑیاں جاری کرے گا۔

یونائیٹڈ براوو اپڈیٹ

جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ یونائیٹڈ آٹوز ملک میں نئی گاڑیاں پیش کرنے کےلیے مکمل طور پر تیار ہے۔ادارے کی جانب سے پیش کی جا رہی گاڑیوں میں سے ایک براوو ہیچ بیک ہے۔ براوو ڈاہے موٹر DH350 کاتبدیل شدہ نام ہے۔ یہ اس گاڑی کی تصویر ہے جو ادارہ جلد جاری کرے گا۔ یہ کمپنی کی جانب سےپاکستان میں لائے گئےابتدائی چند یونٹوں جیسی ہے۔

car-bravo (1)

دیکھنے میں DH350آگے سے فوکس ویگن سکیروکو جیسی لگتی ہے۔

انجن 800cc کا 3-سلینڈر یونٹ ہے۔

dahe-linup

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمیں مارکیٹ میں مزید گاڑیوں کی ضرورت ہے تاکہ انتخاب میں آسانی ہو۔ لیکن کیا ہمیں ایسی گاڑیوں کی ضرورت ہے جو مارکیٹ میں موجود گاڑیوں سے بھی بدترین ثابت ہوں؟

تازہ ترین آٹوموٹیو خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.