ون فاسٹ – ویت نام نے اپنی پہلی مقامی کار کمپنی جاری کردی

0 219

ون گروپ، ایک ویت نامی بزنس گروپ نے ایک مقامی کار مینوفیکچرنگ کمپنی – ون فاسٹ – تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جو ملک میں مکمل طور پر مقامی طور پر تیار شدہ گاڑیوں کی پیداوار کا آغاز کرے گا۔ اس کا پہلی بار اعلان پیرس موٹر شو میں کیا گیا تھا کہ جو ایکسپو پورتے دی ورسائے میں منعقد ہوا۔

ہائی فونگ شہر کے ڈن وو-کیٹ ہائی اکنامک زن میں قائم 5,00,000 مربع میٹر کے پیداواری پلانٹ کے ذریعے ابتدائی طور پر ادارہ اگلے پانچ سال تک سالانہ 2,50,000 کاروں کی پیداواری گنجائش رکھے گا۔ پہلے بیچ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اگست 2019ء میں سڑکوں پر ہوگا۔

“ہم مقامی آٹوموبائل مارکیٹ کی تیزي سے توسیع کو تحریک دے رہے ہیں اس لیے ہماری نظریں اچھی طرح کامیابی پر مرکوز ہیں۔” سی ای او جم ڈیلوکا۔

پہلے دو ماڈلز جو ون واسٹ جاری کرے گا LUX SA2.0 – ایک SUV اور LUX A2.0 – ایک کومپیکٹ سیڈان- ہوں گے۔ ڈیزائن کا کام پنن فارینا – ایک اطالوی ڈیزائن کمپنی نے کیا ہے اور پرزے ایک کینیڈین انجینیئر میگنا کے میگنا اسٹیئر نے بنائے ہیں۔

vinfast-FT

sedan-vinfast

sedan vinfast

VinFast

گو کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ادارے نے ویت نام میں مقامی کار کمپنی پیش کرنے کی کوشش کی ہے؛ کئی آئے اور گئے، لیکن دیکھتے ہیں ون فاسٹ کیا کرتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.