فوکس ویگن 2021ء سے پاکستان میں گاڑیاں بنانا شروع کرے گا

0 179

معروف جرمن آٹو کمپنیوں میں سے ایک فوکس ویگن AG کراچی میں قائم کمپنی پریمیئر موٹرز لمیٹڈ کے تعاون سے پاکستان میں نئی کاریں بنانے اور ایک اسمبلی یونٹ تیار کرنے کے لیے 135 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

کمپنی نے بالآخر حکومت کی رضامندی حاصل کرلی ہے اور اب پاکستان میں اپنا پلانٹ قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ وفاقی حکومت پاکستان میں نہ بننے گاڑیوں کی پیداوار اور آزاد اور نئی آٹوموٹِو اسمبلی اینڈ مینوفیکچرنگ تنصیبات بنانے کے لیے فوکس ویگن کو گرین فیلڈ انوسٹمنٹ درجہ دے چکی ہے، جو آٹوموٹِو ڈیولپمنٹ پالیسی (ADP) 2016-21ء کے تحت  فراہم کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس نے وزارت صنعت و پیداوار کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ کمپنی پریمیئر موٹرز لمیٹڈ کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے طور پر کام کرے گی۔

فوکس ویگن، جو پہلے پاکستان میں کام شروع کرنے کے لیے کچھوے کی رفتار سے چل رہا تھا، اب بلوچستان کے خصوصی اکنامک زون میں پلانٹ کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، گو کہ پہلے یہ سمجھا جا رہا تھا کہ پلانٹ کراچی میں بنے گا۔ خبروں میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ سائٹ کی تعمیر شروع ہو جائے گی اور 2021ء تک ڈبل کیبن گاڑیاں اور وین بنانے کے لیے تیار ہو جائے گا، جو صرف دو سال دور ہے۔

معاہدہ

7 نومبر 2018ء کو معروف آٹوموٹِو وینچر فوکس ویگن AG اور پریمیئر موٹرز لمیٹڈ نے ہینوور، جرمنی میں کمرشل گاڑیاں بنانے کے لیے حتمی قانونی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

2017ء میں بڑی امیدیں تھیں کہ جب فوکس ویگن اور پریمیئر موٹرز لمیٹڈ نے 22 جون 2017ء کو اظہار دلچسپی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ جرمن آٹومیکر فوگس ویگن کے بورڈ ممبر آف مینجمنٹ ڈاکٹر جوزف بومرٹ نے وزیر اعظم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا گیا کہ حکومت کمپنی کو درکار تمام سہولیات اور مدد فراہم کرنے کو یقینی بنائے گی۔

ADP کے بعد جرمنی، فرانس، ترکی، کوریا، چین، جاپان اور متحدہ عرب امارات کے کئی ادارے مقامی کمپنیوں کے ساتھ پاکستان میں کار مینوفیکچرنگ پلانٹ بنانے کے لیے تعاون کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پریمیئر موٹرز لمیٹڈ پاکستان میں آؤڈی کاروں کا واحد ڈسٹری بیوٹر بھی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.