یاماہا پاکستان نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھا دیں

0 244

پاک سوزوکی کی جانب سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھانے کے فوراً بعد یاماہا پاکستان نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 4,000 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

اب تک ایسی  وجہ معلوم نہیں کہ آخر کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں کیوں بڑھائیں، لیکن روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مقامی کار اور موٹر سائیکل بنانے والے اداروں کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کے رحجان کو دیکھتے ہوئے  کہا جا سکتا ہے کہ ادارے نے بھی اسی وجہ سے اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا ہو۔

نئی قیمتیں ذیل میں دیکھیں:

نئی قیمتیں پرانی قیمتیں فرق
یاماہا – YB125Z 120,500 117,900 2,600
یاماہا –YBR125G 141,500 137,500 4,000
یاماہا –YBR125 136,500 133,900 2,600

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر 2018ء سے ہوگا۔ یاماہا نے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ ملکی صارفین کے لیے چند روز قبل نئی میٹالک گرے رنگ میں نئی YBR 125G بھی پیش کی۔

گزشتہ تین ماہ میں یاماہا پاکستان 6,285 یونٹس فراہم کر چکا ہے۔ مزید یہ کہ اٹلس ہونڈا نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 4,000 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

مزید خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.