یاماہا YBR 125 اور یاماہا YBR 125G کا تصویری موازنہ

1 304

یاماہا نے رواں سال اپنی دو موٹر سائیکلیں پاکستان میں متعارف روائی ہیں جنہیں بائیک کے شوقین افراد میں بہت پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ان میں سے پہلی یاماہا YBR 125 جو 27 اپریل کو پیش کی گئی اور دوسری یاماہا YBR 125G جو 5 ستمبر کو پیش کی گئی ہے۔

یاماہا YBR 125 میں 125 سی سی کا 4 اسٹروک انجن لگایا ہے جو 5 اسپیڈ گیئر سے منسلک ہے۔ بائیک میں شامل قابل ذکر خصوصیات میں سیلف-اسٹارٹ، گیئر انڈیکیٹر، اگلی جانب بریک وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک سلینڈر انجن کو متوازن رکھنے کے لیے انجن بیلنسر لگایا گیا ہے جس سے انجن کے ہلنے جلنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ YBR 125 کی قیمت 1,29,400 روپے ہے۔

یاماہا YBR 125G کو آپ پچھلے بائیک کی زیادہ بہتر شکل کہہ سکتے ہیں۔ البتہ اس 125 سی سی بائیک کو ایسے لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو موٹر سائیکل پر طویل سفر کرتے ہیں۔ اس بائیک کا انداز قدیم موٹر سائیکلوں جیسا ہے جس میں لمبے سسپنشن، اونچے مڈگارڈز، بیٹھنے کی جگہ پر اضافہ اونچائی، انجن اور انتہائی تیز اگلی روشنیوں کے اوپر حفاظتی حصار اور چوڑے پہیوں جیسی خصوصیات قابل ذکر ہے۔ یاماہا YBR 125G کی قیمت 1,32,400 روپے ہے۔

یاماہا YBR 125 سے متعلق مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں اور اگر یاماہا YBR 125G کی تعارفی تقریب کے بارے میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ یاماہا YBR 125G کی تصاویر مختلف ذرائع سے لی گئی ہیں جو پاکستان میں موجود یاماہا YBR 125G سے تھوڑی مختلف ہوسکتی ہیں۔

1

2

3

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.