امریکا میں سست رفتار ڈرائیونگ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

اس بارے میں کوئی دو رائے نہیں کہ شاہراہوں پر سب سے زیادہ پریشانی اس وقت ہوتی ہے جب آپ سے آگے والی گاڑی 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہو۔ ایسے میں آپ کا بس نہیں چلتا کہ سست رفتاری کا ریکارڈ قائم کرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو گدھا گاڑی خریدنے کا مشورہ دے دیں۔ یہ چیز مشورے کی حد تک تو ٹھیک ہے اور اکثر اوقات ہمارے یہاں ایسی صورتحال میں لوگ ایک دوسرے کو صلواتیں سنا کر آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن امریکا میں ایک شخص نے اس معاملے پر ڈرائیور کو گولی ہی مار دی۔

یہ واقعہ امریکی ریاست جورجیا کی شاہراہ پر پیش آیا۔ اینجلا کرسٹیانو اپنے 25 سالہ صاحبزادے کے ساتھ شیورلیٹ کورویٹے C6 میں سفر کر رہی تھیں۔ ان کی گاڑی شاہراہ کی وسطی لین پر تھی کہ پیچھے سے ایک سیاہ فورڈ موستنگ برق رفتار سے آئی اور پیچھے سے بالکل مل کر چلنے لگی۔ خاتون نے ایک طرف ہو کر رستہ دینا چاہا لیکن فورڈ کے ڈرائیور نے گاڑی آگے لے جانے کے بجائے شیورلیٹ کے پیچھے ہی رکھی۔ کچھ فاصلے بعد فورڈ کے ڈرائیور نے باہر نکل کر پستول سے گولی داغ دی جو خاتون کے کاندھے پر جا کر لگی۔

اینجلا نے گاڑی کو فوری طور پر سڑک کنارے روکا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تیز رفتار گاڑی کی راہ میں رکاوٹ بننے ڈرائیور کے ساتھ ایسا سلوک پہی بار کیا گیا ہے۔ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا اس وقت سڑک بالکل سنسان تھی لہٰذا ملزم ڈرائیور کو کوئی دیکھ سکا نہ وہ اب تک پولیس کے ہاتھ آیا۔

Exit mobile version