زین محمود نے جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج 2019ء جیت لی

0 264

جوش اور ولولے سے بھرپور جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج 2019ء زین محمود کی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی کہ جنہوں نے فاصلہ 02:16:17 میں مکمل کرکے پریپیئرڈ کیٹیگری A میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ 2018ء میں نادر مگسی نے پریپیئرڈ کیٹیگری A میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پریپیئرڈ B میں نعمان سر انجام جیتے جنہوں نے فاصلہ 02:29:04 میں مکمل کیا۔ پریپیئرڈ C میں مخدوم علی نے 02:47:20 کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور ظفر خان بلوچ 02:53:06 کے ساتھ پریپیئرڈ کیٹیگری D میں اوّل آئے۔ 

جیتنے والوں کی مکمل فہرست یہ ہے: 

جھل مگسی ریلی ایک تین روزہ ایونٹ تھا  جو 13 سے 15 دسمبر 2019ء تک جاری رہا جس میں پاکستان بھر سے 4×4 ایس یُو وی ریسرز نے شرکت کی۔ 65 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ جھل مگسی ریلی میں 9 کیٹیگریز تھیں جو پریپیئرڈ کیٹیگری A، B، C اور D، اسٹاک کیٹیگری A، B، C اور D اور ویمن کیٹیگری تھیں۔ ٹریک کی کُل لمبائی 230 کلومیٹرز تھی۔ 

جھل مگسی صحرا پاکستان کے بہترین ریسنگ ٹریکس میں شمار ہوتا ہے۔ کیچڑ بھرے  اور پتھریلے راستوں سے لے کر آبی علاقوں پر مشتمل جھل مگسی ریلی ڈرائیونگ کا زبردست تجربہ فراہم کرتی ہے۔2005ء میں شروع ہونے والاجھل مگسی چیلنج کو 15 سال مکمل ہو چکے ہیں اور ہر گزرتے سال کے ساتھ وہ بہتر ہوتا گیا اور اس میں معروف ریسرز حصہ لینے لگے۔ 

یہ پاکستان میں مقبول ترین ریسنگ ایونٹس میں سے ایک ہے کہ جہاں گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کیا جاتا ہے اور معیارات پر پورا اترنے کے بعد ہی ڈرائیوروں کو حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔ 

ریلی کا بنیادی ہدف ملک میں موٹر اسپورٹس  کا فرو غ اور پاکستان کا سافٹ امیج سامنے لانا ہے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.