بابر اعظم کو تحفے میں آڈی ای ٹرون GT دے دی گئی
ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آڈی کاروں کے مداح ہیں اور وہ پہلے سے ہی Audi A5 کے مالک ہیں۔ جس کے بعد پاکستان کے مایاناز بلے باز کی کار کولیکشن میں ایک اور آڈی کار کا اضافہ ہو چکا ہے۔ جو کہ آڈی ای ٹرون GTہے۔ یہ کار سوشل میڈیا پر اس وقت کافی وائرل ہوئی جب مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اسے پاک ویلز کے ڈائریکٹر سنیل منج سے خریدا۔ بہر حال، پاکستانی بلے باز کو ان کے بھائی اور فیملی نے انہیں نئی ای ٹرون جی ٹی تحفے میں دی جب وہ حال ہی میں سری لنکا سے واپس آئے تھے۔
ویڈیو میں بابر کے بھائی نے نئی الیکٹرک کار خریدنے کی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تقریباً 1.5 ماہ قبل تلاش شروع کی تھی۔ بابر نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا ہے، اس لیے ہم اسے سرپرائز گفٹ دینا چاہتے تھے۔ اس لیے، ہم نے مختلف کاروں کی تلاش شروع کر دی. انہوں نے مزید کہا کہ 4-5 مختلف ماڈلز پر غور کرنے کے بعد، انہوں نے اس کار کا انتخاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے خاص طور پر سفید رنگ چنا کیونکہ یہ پاکستان میں بہت کم ہے۔
تحفہ ملنے کے بعد یہ حیرت کی بات نہیں کہ بابر نے اسے پسند کیا۔ بابر اعظم اس وقت ایشیا کپ 2023 میں مصروف ہیں، جو کل سے شروع ہو رہا ہے، اور ہم ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
ای ٹرون GT کے فیچرز
گاڑی کا الیکٹرک آؤٹ پٹ 470 ہارس پاور ہے جبکہ ٹارک 630 نیوٹن میٹر ہے اور یہ آل وہیل ڈرائیو (AWD) ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی کی رینج 420 کلومیٹر فی چارج ہے۔ یہ 4.5 سیکنڈ میں 0-100 تک پہنچ جاتی ہے۔