وی ٹیک انجن کیسے کام کرتا ہے؟

0 2,978

انجن کی کارکردگی کو اعلیٰ ترین سطح پر لے جانے کے لیے والوز (valves) اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ نے ایسی ہونڈا کاریں ضرور دیکھی ہوں گی کہ جن کے پیچھے VTEC لکھا ہوتا ہے۔ VTEC کا مطلب ہے Variable Valve Timing & Lift Electronic Control۔ یہ سسٹم ہونڈا کاروں کے ساتھ آتا ہے اور 4-اسٹروک انٹرنل combustion انجنوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ان انجنوں کی مجموعی اثر انگیزی کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ VTEC ٹیکنالوجی کم RPMs پر گاڑی کی ایندھن بچت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ زیادہ RPMs پر زیادہ آؤٹ پُٹ اور کارکردگی بھی دیتی ہے۔ VTEC انجن کی حرکیات (dynamics) کو سمجھنے سے پہلے آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وہ کون سی چار چیزیں ہیں جو انجن کے کام کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ وہ ہیں ہوا، ایندھن، کمپریشن اور اسپارک۔ VTEC ٹیکنالوجی انجن کے بھرپور انداز میں کام کرنے کے لیے ہوا کے معاملات دیکھتی ہے۔

VTEC انجن اور 4-اسٹروک انجن

4-اسٹروک انجن میں چار اسٹروکس ہوتے ہیں۔ جو اِن ٹیک، کمپریشن، پاور اور ایگزاسٹ ہوتے ہیں۔ پسٹن اِن ٹیک اسٹروک میں نیچے کی جانب کام کرتا ہے اور ہوا انجن کے سلنڈر کمپارٹمنٹ میں داخل ہوتی ہے۔ کمپریشن اسٹروک میں پسٹن اوپر کی جانب جاتا ہے اور سلنڈر میں ہوا کے مکسچر کو کمپریس کرتا ہے۔ پاور اسٹروک میں اسپار پلگ چنگاری چھوڑتا ہے اور ہوا کے مکسچر کو جلاتا ہے۔ جیسے ہی اسپارک پلگ اسپارک کو جلاتا ہے پسٹن نیچے کی جانب جانا شروع ہو جاتا ہے۔ ایگزاسٹ اسٹروک اوپر کی جانب جاتا ہے اور جلی ہوئی گیسوں کو سلنڈر سے نکال دیتا ہے۔ یہاں VTEC ٹیکنالوجی ہوا کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے اور اِن ٹیک اسٹروک میں ہوا کے زیادہ مکسچر کو کھینچنے میں مدد دیتی ہے۔ اسی طرح یہ سلنڈر سے زیادہ سے زیادہ جلی ہوئی گیسوں کو نکالنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

VTEC انجن کیسے کام کرتا ہے؟ پاک ویل ٹپس

 انجن کے کام کی حرکیات 

والوز کا کام کیم شافٹ پر منحصر ہوتا ہے۔ جیسے کیم شافٹ گھومتا ہے، والوز کیم شافٹ سے جڑے lobes کی مدد سے کام کرتے ہیں۔ یوں والوز کے کھلنے یا بند رہنے کا وقت مختلف ہو سکتا ہے۔ اگر آپ والوز میں زیادہ ہوا داخل کر سکیں یا انجن کے والوز سے جلی ہوئی زیادہ گیسیں نکال سکیں، تو آپ اپنے انجن کی بہترین کارکردگی پا سکتے ہیں۔ VTEC انجنوں میں کیم شافٹ پر پروفائلز کی دو اقسام ہوتی ہیں۔ ایک پروفائل high-lift cam کے لیے ہے، جہاں lobe تھوڑا بڑا ہوتا ہے۔ دوسرا پروفائل lower-lift cam کے لیے ہے، جو ایگزاسٹ اور اِن ٹیک والوز کو بیک وقت کھولنے کے کام آتا ہے۔

lower-lift cam تب استعمال ہوتا ہے جب کار کم RPM پر سفر کر رہی ہو۔ کیونکہ کم RPMs پر انجن کو بہت زیادہ ہوا کی ضرورت نہیں ہوتی۔ زیادہ RPMs پر high-lift cam استعمال ہوتا ہے جو والو کے کھلنے یا بدستور بند رہنے کے وقت کو بڑھاتا ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ ہوا کے مکسچر کے انجن میں داخلے اور جلی ہوئی گیسوں کے مکسچر کو انجن سے نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ انجن کی طاقت کو بڑھاتا ہے۔ یہ خاص طور پر ٹربو کاروں میں ہوتا ہے کہ جہاں ٹربو چارجر انجن کے combustion چیمبر میں ہوا کی زیادہ مقدار لانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بہتر کارکردگی کے لیے ٹربو چارجر کی جانب سے ایگزاسٹ گیسیں بھی استعمال کی جاتی ہیں۔

مزید خبروں اور ایسے ہی معلوماتی مواد کے لیے آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Recommended for you: How VVT-i Engine Works?

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.