ہمر کی واپسی! – وڈیو دیکھیں

تقریباً ایک دہائی پہلے GM نے اپنی غٹاغٹ پٹرول پینے والی گاڑی ہمر کو بند کر دیا تھا۔ آج گاڑی ایک مرتبہ پھر وہ جاگ گئی ہے لیکن ایک مکمل الیکٹرک سپر پک اَپ ٹرک کی صورت میں، جو غیر معمولی آف روڈ صلاحیت اور پرفارمنس رکھتا ہے۔

قیمت اور انجن:

فُلی لوڈڈ ویرینٹ ایڈیشن ‏1 1000hp اور 15,592nm رکھتا ہے اور اس کی قیمت 1,12,595 ڈالرز  ہے اور یہ 2021 میں دستیاب ہوگا۔ یہ 3 موٹر سسٹم رکھتا ہے اور GM کے اپنے Ultium بیٹری پیک کا استعمال کرتے ہوئے فُل چارج پر 563 کلومیٹرز تک جا سکتا ہے۔ ہمر EV ایڈیشن ‏1 350kwh کی چارجنگ گنجائش کی صلاحیت رکھتا ہے اور آپ 10 منٹ کے چارج سے 162 کلومیٹرز تک کی رینج حاصل کر سکتے ہیں۔ ایڈیشن 1 تمام تر کیل کانٹوں سے لیس ہوگا۔

ہمر کے نئے ویرینٹس:

بعد ازاں 2022 میں GM دوسرے ورژنز بھی آفر کرے گا جیسا کہ ایک ہمر EV 3X۔ یہ بھی 3 موٹرز رکھتا ہے لیکن 12,800nm کے ساتھ 800hp کی کم طاقت کے ساتھ۔ کمپنی اس گاڑی کو 99,995 ڈالرز کی قیمت پر دے گی۔ یہ ماڈل تقریباً 483 کلومیٹرز تک جانے کی صلاحیت رکھے گا۔

2023 میں GMC دو موٹرز سے لیس اور 89,995 ڈالرز کی قیمت رکھنے والا EV 2X پیش کرے گا۔ اس میں 625hp کی طاقت اور 10,033nmکا ٹارک ہوگا۔ ایک فُل چارج اسے 483 کلومیٹرز تک جانے کی صلاحیت دے گا۔ 2024ء میں بَیس ماڈل 250 میل کی رینج اور 79,995 ڈالرز کی قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں پہنچے گا۔

وڈیو دیکھیں:

انٹیریئر:

انٹیریئر میں 12.3 انچ ڈجیٹل کلسٹر اور ایک اضافی 13.4 انفوٹینمنٹ  اور گاڑی کے لیے کنٹرول سسٹم ہوگا۔ ہمر 18 مختلف کیمروں سے لیس ہوگی کہ جو گاڑی کو مختلف زاویوز سے دیکھیں گے کہ جن میں انڈر باڈی کیمرا بھی شامل ہے۔ روف پینل بھیremovable ہیں۔ اسٹینڈرڈ 35 انچ آل territoryگُڈ ایئر ٹائرز بھی ہوں گے، جس میں37-انچ  ٹائروں کی الگ آفر بھی ہوگی۔ ٹرک میں “کریب واک” فنکشن بھی موجود ہے جو ٹرک کو سائيڈز کی طرف/ترچھا حرکت دینے میں مدد دیتا ہے۔

ہمر میں پاور ٹیکنالوجی:

ہمر EV ایک نئی بیٹری ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے کہ جسے NCMA کہتے ہیں (نکل، کوبالٹ، مینگنیس اور الومینیم کا ملاپ)۔یہ ٹیکنالوجی کوبالٹ جیسی دھاتوں کے استعمال کو کم کرتی ہے۔ کوبالٹ کے حوالے سے مسئلہ یہ ہے کہ اس کی عالمی سپلائی چَین میں غیر قانونی کان کنی سے لے کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کام کرنے والوں کی حفاظت نہ کرنے کے تنازعات ہیں۔ EV بنانے والے آہستہ آہستہ کوبالٹ کا استعمال گھٹا رہے ہیں اور یہاں تک کہ اسے ختم ہی کر دیں گے۔ GMC نے یہ بیٹری پیک LG کے جوائنٹ وینچر سے بنائے ہیں۔

حالانکہ GM پہلے ہی اپنے پورٹ فولیو میں EVs پیش کرتا ہے۔ لیکن ہمر EV اب سے GM کی الیکٹرک گاڑیوں کے مستقبل کا نقطہ آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔  ان کا مقابلہ آنے والی رائیوین پک اپ، ٹیسلا کا سائبر ٹرک اور فورڈ F سیریز کی EV سے ہے۔

اپڈیٹ: ایڈیشن 1 پہلے ہی فروخت ہو چکا ہے، جس کا مطلب ہے کہ پورے سال کی پیداوار لانچ کے چند ہی گھنٹوں میں ختم ہو گئی۔

 

Exit mobile version